مالدیپ کے صدر محمد موئزو ہندوستان کے چار روزہ دورے پر کل دہلی پہنچے اور اتوار کو دہلی پہنچنے کے بعد انہوں نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ موئزو سے ملاقات کے بعد، جے شنکر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ’ ہندوستان کے سرکاری دورے کے آغاز میں مالدیپ کے صدر محمد موئزو سے مل کر خوشی ہوئی۔ میں ہندوستان مالدیپ کے تعلقات کو بڑھانے کے لیے ان کے عزم کی تعریف کرتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ کل وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی بات چیت ہمارے دوستانہ تعلقات کو نئی تحریک فراہم کرے گی۔‘
Published: undefined
اس سے قبل کل موئزو دہلی ایئرپورٹ پر اترے اور مالدیپ کی خاتون اول ساجدہ محمد بھی ان کے ساتھ تھیں۔ موئزو کا چار ماہ میں ہندوستان کا یہ دوسرا سرکاری دورہ ہے ۔وزارت خارجہ نے کہا کہ 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک اپنے ہندوستان کے دورے کے دوران موئزو صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مالدیپ کے صدر موئزو ممبئی اور بنگلور بھی جائیں گے جہاں وہ کاروباری تقریبات میں شرکت کریں گے۔
Published: undefined
نیوز پارٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مالدیپ بحر ہند کے خطے (آئی او آر) میں ہندوستان کا اہم سمندری پڑوسی ہے۔واضح رہےموئزو کے مالدیپ کے صدر بننے کے بعد ہندوستان اور مالدیپ کے تعلقات کشیدہ ہوگئے۔ خاص طور پر، موئزو اپنی 'انڈیا آؤٹ' مہم کی بنیاد پر اقتدار میں آئے، جہاں انہوں نے مالدیپ سے ہندوستانی فوجیوں اور امدادی عملے کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined