مرادآباد: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن و اتر پردیش کے انچارج سنجے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ہدف ملک کے دو سرمایہ داروں مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کو دنیا کے سب سے امیر آدمی بنانا ہے۔
سنجے سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ وزیر اعظم مودی کے سرمایہ دار دوستوں کی جائیدادوں میں اضافہ کرنے کی وجہ سے مرکزی حکومت نے کارپوریٹ ٹیکس معاف کر دیا۔ جبکہ مہنگائی سے پریشان عام عوام کی ضروری چیزیں آٹا، دال، دوا پر ٹیکس بڑھا دیا۔
Published: undefined
سنجے سنگھ نے روہیل کھنڈ خطے کے کارکن اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ عآپ کنوینر اروند کیجریوال نے بی جے پی کو ہندو-مسلمان مسئلہ سے علیحدہ ہو کر تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی مسائل پر سیاست کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جس سے بی جے پی بوکھلاہٹ میں اپوزیشن پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔ اس لئے مرکزی حکومت کی دہلی پولیس نے مجرمین کے بجائے اپوزیشن کو پکڑنے میں طاقت جھونک دی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابی نتائج کے بعد پارٹی کی دنوں دن بڑھتی مقبولیت سے بی جے پی کے حواس باختہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں میں عوام کا اعتماد بڑھنے سے بلدیاتی انتخابات میں بغیر گھپلہ کے صفائی ملازمین کی تقرری تک نہیں ہو پا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز