انگریزی روزنامہ ’ہندوستان ٹائمس‘ میں شائع خبر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کیرالہ میں نیاتنکارا کے قریب پوور میں کرسمس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر قائم کیا گیا ایک عارضی پل پیر کی رات منہدم ہو گیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
ضلع کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اس واقعہ میں 7-8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے یک خاتون کی ٹانگ میں بڑا فریکچر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "باقی کو صرف معمولی چوٹیں آئی ہیں،"۔ افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ رات 9 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب کئی افراد پل کے اوپر چڑھ گئے جو وزن برداشت نہیں کر سکا اور ایک طرف جھک گیا اور وہاں کھڑے لوگوں کو گرا دیا۔
Published: undefined
افسر نے بتایا کہ "عارضی پل لوگوں کے لیے ایک دیوار کے پار دوسری طرف جانے کے لیے بنایا گیا تھا تاکہ ایک آبشار اور پیدائش کا منظر دیکھا جا سکے جس میں یسوع کی پیدائش کے ساتھ ساتھ کرسمس کی تقریبات کے حصے کے طور پر دیگر سجاوٹ کو دکھایا گیا ہو"۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ پل زمین سے صرف پانچ فٹ اوپر تھا اور اس کا مقصد ایک وقت میں چند لوگوں کو سہارا دینا تھا۔ "تاہم، کئی افراد بیک وقت اس پر چڑھ گئے جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا،" افسر نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula