اڈیشہ کے کٹک میں مکر سنکرانتی میلہ کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت انتہائی سنگین ہے۔ بھگدڑ بڈمبا-گوپی ناتھ پور ٹی-برج پر ہوئی تھی جس نے ہر طرف ہنگامی ماحول پیدا کر دیا۔ اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے اس واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور مہلوک کے کنبہ کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انھں نے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے اور زخمیوں کا مفت علاج کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
بڈمبا-نرسنھ پور کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر دیبی پرساد مشرا کا اس حادثہ کے تعلق سے کہنا ہے کہ انجنا سوین نامی ایک 45 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی ہے جبکہ چار لوگوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ انھیں کٹک شہر کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیبی پرساد نے کہا کہ دیگر زخمیوں کو بڈمبا کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں مکر سنکرانتی کے ہی ایک میلہ میں کئی لوگ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو کر بیمار پڑ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیماروں کی تعداد 150 سے زیادہ اور ان میں بیشتر بچے و خواتین شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مکر سنکرانتی کے موقع پر میلہ لگا ہوا تھا جہاں ایک دکان پر چاٹ اور گول گپے کھانے سے بیشتر لوگ بیمار ہوئے ہیں۔ کئی خواتین اور بچے چاٹ اور گول گپے کھانے کے بعد بیہوش ہو کر گرنے لگے۔ انھیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
Published: undefined
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ میلے میں لگی دکانوں سے چاٹ اور گول گپے کھانے کے بعد سے ہی خواتین اور بچوں کی طبیعت اچانک بگڑنے لگی۔ کچھ بچے اور خواتین تو بیہوش ہو کر گرنے لگے، اور کئی کی طبیعت بگڑنے لگی۔ ان سبھی کو فوراً ایمبولنس کے ذریعہ قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ اس معاملے میں جانکاری دیتے ہوئے کچھ افسران نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم کو رامپور نیکن اور چرہٹ بھیجا گیا ہے جہاں مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ فوڈ پوائزننگ کے سبب ہی ان لوگوں کی طبیعت بگڑی ہے۔ سبھی بیمار لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز