رانچی: ہاوڑہ-ممبئی میل ایکسپریس جھارکھنڈ کے چکردھر پور ریلوے ڈویژن کے بارابمبو ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریلوے کے 18 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ فی الحال اس حادثے میں 6 افراد کے زخمی ہونے اور دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ریلوے ملازمین کے ساتھ اے آر ایم، اے ڈی آر ایم اور سی کے پی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
Published: undefined
واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صبح تقریباً 3:45 بجے چکردھر پور کے قریب راجکھرسوان ویسٹ آؤٹ اور چکردھر پور ڈویژن کے بارابمبو کے درمیان 12810 ہاوڑہ-سی ایس ایم ٹی ایکسپریس کے 18 ڈبے پٹری سے اترنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
ایس ای آر کے ایک سینئر افسر نے کہا، ’’ممبئی-ہاؤڑہ میل کے کئی ڈبے بارابمبو کے قریب پٹری سے اتر گئے۔ حادثے میں 6 مسافر زخمی ہوئے اور انہیں بارابمبو میں ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔ اب انہیں بہتر علاج کے لیے چکردھر پور لے جایا گیا ہے۔ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔‘‘
Published: undefined
مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹرین حادثہ سرائے کیلا-کھرساواں ضلع کے پوٹوبیڑا میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا، ’’"حادثے میں ممبئی-ہاؤڑا میل اور ایک مال بردار ٹرین شامل ہے۔ زخمیوں کی تعداد معلوم کی جا رہی ہے۔‘‘
چکردھر پور ریلوے ڈویژن کے سینئر ڈی سی ایم آدتیہ کمار چودھری نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد چکردھر پور ریلوے ڈویژن کے حکام، ریلیف ٹرین اور کئی ایمبولینسوں کو ضلع انتظامیہ نے موقع پر بھیج دیا ہے۔ انتظامیہ نے واقعے کے لئے ہیلپ لائن نمبر 0651-27-87115 جاری کر دیا ہے۔
Published: undefined
ریلوے کی طرف سے جاری کردہ ہیلپ لائن نمبر: ٹاٹا نگر- 06572290324، چکردھر پور- 06587 238072، رورکیلا- 06612501072، 06612500244، ہاوڑہ- 9433357920، 03326382217، رانچی- 0651-27-87115، ایچ ڈبلیو ایچ ہیلپ ڈیسک- 033-26382217، 9433357920، ایس ایچ ایم ہیلپ ڈیسک- 6295531471، 595074427، کے جی پی ہیلپ ڈیسک- 03222-293764، سی ایس ایم ٹی ہیلپ لائن آٹو نمبر- 55993، پی اینڈ ٹی- 022-22694040، ممبئی- 022-22694040، ناگپور- 7757912790۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined