قومی خبریں

جموں و کشمیر میں بڑی سازش ناکام، سیکورٹی اہلکار نے ڈرون کو مار گرایا! آئی ای ڈی برآمد

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرون بین الاقوامی سرحد سے 8 کلومیٹر اندر برآمد ہوا ہے اور اس سے ایک 5 کلو وزن کا آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے، جسے جوڑ کر تیار کیا جانا تھا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر  

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں سیکورٹی اہلکار نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اکھنور میں ایک ڈرون کو مار گرایا۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ڈرون میں ایک آئی ای ڈی بھی نصب کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 27 جون کو ہندوستانی فضائیہ کے اسٹیشن پر دھماکہ کرنے میں ڈرون کا استعمال ہوا تھا اور اس کے بعد سے ریاست میں ڈرون کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

Published: 23 Jul 2021, 9:41 AM IST

آج تک کی رپورٹ کے مطابق ڈرون اکھنور کے کاناچک سے برآمد ہونے والے ڈرون سے جو آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے اسے جوڑ کر تیار کیا جانا تھا۔ اس طرح کے آلات کا استعمال اکثر ملی ٹینٹ سرگرمیوں میں کیا جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرون بین الاقوامی سرحد سے 8 کلومیٹر اندر برآمد ہوا ہے۔

یو این آئی اردو کی رپورٹ کے مطابق، انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ رات قریب ایک بجے کاناچک علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک آئی ای ڈی سے لیس ایک ڈرون زمین پر گرا پڑا دیکھا۔ ذرائع نے بتایا: ’’اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کاناچک کی ایک ٹیم گراہ پٹن نامی گائوں میں پہنچی جہاں اس نے ایک ڈرون اور ایک پیکٹ دیکھا۔ پیکٹ سے آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے جس کا وزن تین سے ساڑھے تین کلو گرام تھا۔‘‘

Published: 23 Jul 2021, 9:41 AM IST

سوپور میں تصادم، 2 جنگجو ہلاک

ادھر وادی کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے وارپورہ سوپور میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران دو جنگجو مارے گئے ہیں۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے مہلوک جنگجوؤں میں سے ایک کی شناخت فیاض وار کے طور پر کی ہے۔ انہوں نے کہا، 'فیاض وار کئی حملوں اور شہری ہلاکتوں میں ملوث تھا۔ وہ شمالی کشمیر میں تشدد کی کارروائیاں انجام دینے والا آخری مجرم تھا۔‘‘

Published: 23 Jul 2021, 9:41 AM IST

وجے کمار نے کہا کہ سوپور میں فیاض وار اور اس کے ساتھی کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا: 'تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جس کے لئے اولالذکر مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے'۔

Published: 23 Jul 2021, 9:41 AM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وارپورہ سوپور میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی 22 آر آر اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں گزشتہ شام دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

Published: 23 Jul 2021, 9:41 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jul 2021, 9:41 AM IST