بہار اسمبلی انتخابات اور گجرات میں میونسپل انتخابات کے برآمد نتائج سے خوش اسدالدین اویسی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں بھی اپنے امیدوار اتارے گی۔ اس اعلان کے ساتھ ہی یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ مجلس یعنی اے آئی ایم آئی ایم (آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین) ملک کی مختلف ریاستوں میں اپنی زمین تلاش کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ حالانکہ اسدالدین اویسی کے تازہ اعلان سے ایک بار پھر ان پر یہ الزامات لگنے لگے ہیں کہ وہ تمل ناڈو میں سیکولر ووٹوں کی تقسیم کا راستہ ہموار کر رہے ہیں اور اس سے بی جے پی کو ہی فائدہ پہنچے گا۔ کچھ سیاسی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ بہار کے بعد تمل ناڈو میں بھی اویسی ’کھیل‘ کھیلنے والے ہیں، اور اس کا کتنا اثر سیکولر ووٹوں پر پڑے گا، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
Published: undefined
اسدالدین اویسی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ’’ہماری پارٹی اب تمل ناڈو میں ہونے والے اسمبلی الیکشن بھی لڑے گی۔ ہمارے کچھ امیدواروں نے گجرات میونسپل الیکشن میں جیت حاصل کی ہے جو خوش آئند ہے۔ میں آج پارٹی اراکین کے ساتھ جائزہ لینے اور خطاب کے لیے راجستھان جا رہا ہوں جہاں پارٹی لیڈروں سے میری بات ہوگی۔ ہماری پارٹی کے کارکنان اتر پردیش میں بھی سخت محنت کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں بھی مجلس کی طرف سے امیدوار اتارنے کا اعلان اسدالدین اویسی کر چکے ہیں۔ پھرپھرا شریف درگاہ کے پیرزادہ عباس صدیقی نے جب اتوار کو مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں ایک ریلی میں لیفٹ اور کانگریس کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا تو یہ اویسی کے لیے جھٹکا تصور کیا گیا، کیونکہ اویسی اس کوشش میں تھے کہ عباس صدیقی کی نوتشکیل پارٹی کے ساتھ ان کا اتحاد ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں اویسی کا کہنا ہے کہ ’’میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر، لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔ میں صحیح وقت آنے پر مغربی بنگال میں پارٹی کی پالیسی کے بارے میں بات کروں گا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ جن چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان الیکشن کمیشن آف انڈیا نے گزشتہ دنوں کیا ہے، ان میں تمل ناڈو اور مغربی بنگال دونوں ریاستوں کا نام شامل ہے۔ تمل ناڈو اسمبلی کی مدت کار 31 مئی 2021 کو اور بنگال اسمبلی کی مدت کار 30 مئی 2021 کو ختم ہو رہی ہے۔ تمل ناڈو میں 234 اسمبلی سیٹوں کے لیے ایک مرحلہ میں 6 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے، جب کہ مغربی بنگال میں 294 اسمبلی سیٹوں کے لیے آٹھ مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ دونوں ہی ریاستوں کا نتیجہ 2 مئی کو سامنے آئے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز