اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کل کہا کہ اجودھیا تیرتھ استھل ہے اور یہاں پر کسی عقیدت مند کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ واضح رہے جس پارلیمانی حلقہ میں اجودھیا تیرتھ استھل آتا ہے وہاں سے حال ہی میں بی جے پی کا امیدوار ہار گیا۔
Published: undefined
کمشنریٹ آڈیٹوریم میں ضلع کے ترقیاتی کاموں و نظم و نسق جائزہ میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ اجودھیا بھگوان رام کی نگری ہے اور یہ پورے دنیا میں رائج ہے۔ اجودھیاکی ترقی کے لئے بی جے پی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور آج بھی اجودھیا کی ترقی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں اجودھیا کو ملک کا سب سے اچھا سیاحتی مقام بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
Published: undefined
اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے مشہور ہنومان گڑھی مندر اور رام مندر میں رام للا کے درشن اور پوجا کی اور تعمیراتی کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ رام مندر کی تعمیر کو دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے خوبصورت رام مندر تعمیر ہو رہا ہے۔ عہدیداروں سے کہا کہ امن و امان میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونی چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined