قومی خبریں

’بھگوان کو کون روک سکتا ہے؟' مہوا موئترا کا وی ایچ پی کے پروگرام میں شرکت کرنے والے ریٹائرڈ ججوں پر طنز

سپریم کورٹ اور مختلف ہائی کورٹس کے تقریباً 30 ریٹائرڈ ججوں نے مبینہ طور پر 9 ستمبر کو نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں منعقدہ وی ایچ پی کےپروگرام میں شرکت کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ  مہوا موئترا نے بدھ  یعنی11 ستمبرکو وشو ہندو پریشدکی طرف سے منعقد ایک پروگرام میں شرکت کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ہیمنت گپتا کو نشانہ بنایا۔ جسٹس ہیمنت گپتا، جو اکتوبر 2022 میں سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوئے تھے، نےوی ایچ پی کے پروگرام میں اپنی موجودگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ "ہندوستان کے شہری" کے طور پر موجودہ مسائل پر بات کرنے کے لیے اس تقریب میں شامل ہوئے تھے۔

Published: undefined

دی کوئنٹ نے جسٹس گپتا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "جہاں تک ریٹائرمنٹ کے بعد اس طرح کی تقریبات میں حصہ لینے والے ریٹائرڈ ججوں کا تعلق ہے، میں دوسروں کے بارے میں تبصرہ نہیں کر سکتا، لیکن مجھے موجودہ مسائل اور موضوعات پر بحث کرنے اور ان پر غور کرنے کے لیے فورمز میں شامل ہونے کی آزادی ہے۔ ‘‘

Published: undefined

ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’ بےشک مائی لارڈ ، آپ کو کسی بھی تقریب میں شرکت کرنے کی آزادی ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ سنبھالئے، راجیہ سبھا کے نومینیٹڈ رکن بنئے،  بھگوان کو کچھ بھی کرنے سے کون روک سکتا ہے۔ہم صرف انسان ہیں - آپ سے سوال کرنے والے کون ہوتے ہیں؟‘‘

Published: undefined

پی ٹی آئی کے مطابق، سپریم کورٹ اور مختلف ہائی کورٹس کے تقریباً 30 ریٹائرڈ ججوں نے مبینہ طور پر پ9 ستمبر کو نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں منعقدہ وی ​​ایچ پی کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات چیت ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے عدالتی اصلاحات پر مرکوز تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined