مہندرا اینڈ مہندرا آنے والے وقت میں ایک وسیع الیکٹرک وہیکل (ای وی) پورٹ فولیو پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ کمپنی الیکٹرک گاڑیوں کے اپنے ماڈل کی تعداد بڑھانے پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ ایسی بھی خبریں ہیں کہ بیٹری سے چلنے والے ماڈل کے اندر اور ڈرائیونگ ایکسپیرینس میں اصلاح کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں۔ عموماً الیکٹرک گاڑیوں میں کوئی ساؤنڈ نہیں ہوتی ہے، لیکن ایسی گاڑیوں کے ساؤنڈ ایکسپیرینس کو بہتر بنانے کے لیے کمپنی نے مشہور موسیقار اور گلوکار اے آر رحمن کے ساتھ ہاتھ ملانے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
موصولہ خبروں کے مطابق اے آر رحمن اور مہندرا اینڈ مہندرا کی معاون کمپنی مہندرا الیکٹرک آٹوموبائلز لمیٹڈ کے درمیان اتحاد سے پدم بھوشن اور اکیڈمی ایوارڈ یافتہ موسیقار آئندہ مہندرا ای وی کے لیے تقریباً 75 ساؤنڈس (موسیقی) تیار کریں گے۔ اس میں ڈرائیو ساؤنڈ کے ساتھ ساتھ ایکسپیرینس یا ایمبینٹ موڈ دونوں شامل ہیں۔ اس پروگرام کے لیے اے آر رحمن نے ایک خاص نغمہ بھی تیار کیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ای وی کے اندر اور اس کے آس پاس کی آوازیں ایک اہم پہلو بنتی جا رہی ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ ایسی گاڑیاں روایتی گاڑیوں کے مقابلے میں بہت پرسکون ہوتی ہیں، پھر بھی بیٹری سے چلنے والے ماڈل کے لیے مسافروں کو کچھ آواز فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے، یا تو الرٹ الارم کی شکل میں یا جو محسوس کرنے والی روش کے ہوتے ہیں۔ پھر ایسی گاڑیوں کی سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے کچھ حد تک ایمبینٹ ساؤنڈ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی ضرورت اس وقت سب سے زیادہ ہوتی ہے جب یہ پرسکون نظر آنے والی گاڑی سڑک پر پیدل چلنے والے مسافروں اور موٹر ڈرائیورس کے نزدیک آتے ہیں۔
Published: undefined
یہی وجہ ہے کہ مہندرا اور اے آر رحمن کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس سے وہ انٹیریر اور ایکسٹیریر ڈرائیو ساؤنڈ، ایکسپیرینس زون موڈ، انفوٹینمنٹ اشارے اور سیٹ بیلٹ الرٹ اور ٹرن انڈیکیٹرس جیسے فنکشن سگنلز کی دیکھ ریکھ کریں گے۔ اس تعلق سے اے آر رحمن نے کیپ ٹاؤن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’حالانکہ میں نے جاپان، امریکہ اور یوروپ کی مشینوں کا استعمال کیا ہے، لیکن ہندوستان کو سرکردہ اینوویشن (تجدید) کے ساتھ ایک لیڈر کی شکل میں ابھرتا ہوا دیکھ رہا ہوں، یہ مجھے بہت فخر سے بھر دیتا ہے۔ مہندرا کے ساتھ تعاون میں ہمارا مقصد ایک ایسا ساؤنڈ ایکسپیرینس فراہم کرنا ہے جو عالمی اور خاص طور سے ہندوستانی دونوں ہو، ایک ایسی آواز جو فخر کے ساتھ گونجتی ہے اور ہندوستان کی اہم تبدیلی کا جشن مناتی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز