نئی دہلی: رسوئی گیس کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کے خلاف مہیلا کانگریس کی کارکنان نے جمعرات کو شاستری بھون کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ جب بین الاقوامی بازار میں ایندھن کی قیمتیں گھٹ رہی ہیں تو حکومت شہریوں سے اس کے لیے زیادہ رقم کیوں وصول رہی ہے؟
Published: undefined
مہیلا کانگریس کی صدر سشمتا دیو کی قیادت میں تنظیم کی سینکڑوں کارکنان یہاں شاستری بھون کے سامنے جلوس کی شکل میں پہنچی اور ہاتھوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کے خلاف نعرے لکھے بینر اور تختیاں لے کر نعرے لگاتے ہوئے مظاہرہ کرتی رہیں۔
Published: undefined
مظاہرین ہاتھوں میں سلنڈر والے پوسٹر لیے ہوئے تھے جن میں دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں گیس سلنڈر میں اضافی شرح کے ساتھ سلنڈر کی قیمت تحریر تھی۔ مظاہرین حکومت سے من مانی نہ کرنے، رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی اور عوام کو حساب دینے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ بعد میں خاتون مظاہرین سڑک پر بیٹھ کر دھرنا دینے لگیں۔
Published: undefined
دہلی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی مہیلا کانگریس کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بڑھی ہوئی قیمتوں کی معلومات نہیں تھی اور جب بدھ کے روز وہ وہ سلنڈر لینے گئے تو اچانک بتایا گیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تقریباً 150 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جسے لے کر عام لوگوں میں سخت ناراضگی تھی۔ کانگریس کے ترجمان آر پی سنگھ نے ایل پی جی کے داموں میں ہوئے اضافہ پر کہا کہ جب مرکز میں یو پی اے حکومت اقتدار میں تھی تو بی جے پی مہنگائی کو ڈائن قرار دیتی تھی لیکن اب بی جے پی نے مہنگائی کو اپنی ’محبوبہ‘ بنا لیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز