نیشنل ہیرالڈ تنازعہ میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی پوچھ گچھ کے درمیان مہیلا کانگریس کی ایک رکن نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ توسیع کے حکم کو کالعدم کرنے کی اپیل کی گئی۔
Published: undefined
مدھیہ پردیش مہیلا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری جیا ٹھاکر نے اپنی درخواست میں 17 نومبر 2021 کو مسٹر مشرا کی مدت ملازمت میں توسیع اور سنٹرل ویجیلنس کمیشن (ترمیمی) ایکٹ کو منسوخ کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی۔
Published: undefined
درخواست گزار نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت "سیاسی مخالفین کے خلاف نافذ کرنے والی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے جمہوریت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے"۔عرضی گزار کا دعویٰ ہے کہ اسی وجہ سے مسٹر مشرا کی میعاد گزشتہ سال 17 نومبر کو بڑھا دی گئی تھی۔
Published: undefined
محترمہ ٹھاکر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مشرا کی ریٹائرمنٹ نومبر 2020 میں ہونی تھی، لیکن ان کی مدت ملازمت میں دو بار توسیع کی گئی۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مدت ملازمت ختم ہونے سے صرف دو دن قبل نومبر 2021 میں توسیع کی گئی تھی۔
Published: undefined
محترمہ ٹھاکر نے اپنی درخواست میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پچھلے 10 سالوں سے تحقیقات کر رہی ہے جس کا مقصد مخالفین کی شبیہ اور ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز