مہاراشٹر میں جمعہ کی شب سبھی اس بات کو لے کر مطمئن تھے کہ اب شیوسینا-این سی پی-کانگریس کی حکومت بہت جلد بن جائے گی، لیکن ہفتہ کی صبح کچھ لوگ نیند سے بیدار بھی نہیں ہوئے ہوں گے جب بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لے لیا۔ رات کی تاریکی میں جو کچھ بھی ہوا، وہ کسی ڈرامے سے کم نہیں ہے۔ حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ جمعہ کی شب 9.30 بجے سے ہی بی جے پی نے اپنا ’کام‘ شروع کر دیا تھا اور این سی پی سربراہ شرد پوار کو اس کی خبر ہفتہ کی صبح تقریباً 6 بجے لگی۔ آئیے یہاں دیکھتے ہیں کہ جمعہ کی رات سے صبح دیویندر فڑنویس کے وزیر اعلیٰ اور این سی پی لیڈر اجیت پوار کے نائب وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے تک کیا کچھ ہوا۔
Published: 23 Nov 2019, 1:47 PM IST
رات 9.30 بجے (جمعہ)
جمعہ کی شب تقریباً 9.30 بجے دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے پاس حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے پہنچے۔ فڑنویس نے اپنے پاس 173 اراکین اسمبلی کی حمایت ہونے کا دعویٰ کیا۔ اس دعویٰ میں دیویندر فڑنویس نے 54 این سی پی اراکین اسمبلی کی حمایت ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے 14 آزاد اراکین اسمبلی و دیگر کی حمایت ملنے کی بات کہی۔
Published: 23 Nov 2019, 1:47 PM IST
رات 12.30 بجے
رات 12.30 بجے ہی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ریاست میں جمہوری حکومت کی تشکیل کا راستہ صاف کرنے کے لیے صدر راج ہٹانے کا فیصلہ لیا اور مرکز کو ریاست میں اتحادی حکومت بننے کے حالات سازگار بننے کی جانکاری دیتے ہوئے صدر راج ہٹانے کی سفارش بھیج دی۔
Published: 23 Nov 2019, 1:47 PM IST
صبح 5.30 بجے (ہفتہ)
صبح تقریباً 5.30 بجے کے آس پاس ریاست میں لگا صدر راج ہٹانے کی جانکاری گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو دی گئی۔
Published: 23 Nov 2019, 1:47 PM IST
صبح 6.00 بجے (ہفتہ)
صبح تقریباً 6.00 بجے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے فیصلہ لیا کہ اب فڑنویس حکومت کی حلف برداری کرائی جانی چاہیے۔
Published: 23 Nov 2019, 1:47 PM IST
صبح 6.30 بجے (ہفتہ)
گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے صبح تقریباً 6.30 بجے بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس کے ساتھ ساتھ اجیت پوار کی حلف برداری کے لیے بھی عرضی بھیجی۔ عرضی میں صبح سویرے ہی حلف برداری تقریب منعقد کرنے کی درخواست بھی کی گئی تھی۔
Published: 23 Nov 2019, 1:47 PM IST
صبح 8.00 بجے (ہفتہ)
ہفتہ کی صبح تقریباً آٹھ بجے گورنر کو بی جے پی کی طرف سے حلف برداری کی عرضی ملنے کے بعد ہی گورنر نے صبح 8 بج کر 7 منٹ پر بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس کو ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کا حلف دلایا۔ ساتھ میں انھوں نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر اجیت پوار کی بھی حلف برداری کرائی۔
Published: 23 Nov 2019, 1:47 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Nov 2019, 1:47 PM IST