قومی خبریں

مہاراشٹر حکومت نے معاشی مشیر پینل میں گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کے صاحبزادوں کو کیا شامل

مہاراشٹر حکومت نے گوتم اڈانی کے بیٹے کرن اڈانی کو ریاست کے معاشی مشیر پینل میں شامل کیا ہے، اس پینل میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی بھی شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کرن اڈانی (دائیں)، اننت امبانی (بائیں)</p></div>

کرن اڈانی (دائیں)، اننت امبانی (بائیں)

 

تصویر سوشل میڈیا

مہاراشٹر کی ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس حکومت نے ریاست کے معاشی مشیر پینل میں گوتم اڈانی کے بیٹے کرن اڈانی اور مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کو شامل کیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ اس پینل کے سربراہ ٹاٹا سنس کے چیئرمین این چندرشیکھرن ہوں گے۔

Published: undefined

کرن اڈانی دراصل اڈانی پورٹس اینڈ ایس ای زیڈ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حال ہی میں ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ میں اڈانی گروپ پر شیئروں میں ہیر پھیر اور اکاؤنٹس میں دھوکہ دہی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ حالانکہ اڈانی گروپ نے ان الزامات کی تردید کی ہے، لیکن اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئر زمین دوز ہو چکے ہیں۔ نتیجہ کار گوتم اڈانی دنیا کے ٹاپ 20 امیروں کی فہرست سے بھی باہر ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

بہرحال، مہاراشٹر حکومت نے کہا ہے کہ کرن اڈانی کو اس 21 رکنی کمیٹی میں پورٹس (بندرگاہوں) اور ایس ای زیڈ سیکٹر کے ماہر کی شکل میں نامزد کیا گیا ہے۔ حکومت کی تجویز میں کہا گیا ہے کہ ’’معاشی اور دیگر متعلقہ ایشوز پر مہاراشٹر حکومت کو مشورہ دینے کے لیے ایک خود مختار باڈی کی شکل میں معاشی مشیر پینل کام کرے گا۔ اس معاشی مشیر پینل میں کپڑا، فارما، پورٹ، ایس ای زیڈ، بینکنگ، زراعت، صنعت، انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ سمیت دیگر سیکٹرس کے ماہر اراکین موجود ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined