ممبئی: مہارشٹر کی پہلی خاتون الیکشن کمشنر اور سینیئر ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر نیلما ستیہ نارائن کی جمعرات کی صبح کورونا وائرس کے سبب نجی اسپتال میں موت ہو گئی۔ 72 سالہ سبکدوش افسر کو کچھ دن پہلے ہی کورونا وائرس ہوا تھا حال اور ہی میں ان کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ انہیں علاج کے لئے اندھری ایسٹ میں واقع سیون ہلز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
Published: 16 Jul 2020, 1:11 PM IST
1972 بیچ کی خاتون آئی اے ایس افسر ستیہ نارائن کو ریاست کی پہلی خاتون چیف الیکشن کمشنر ہونے کا شرف حاصل ہے۔ ان کے ہمراہ اپنی خدمات انجام دینے والے دیگر اعلی سرکاری افسران انہیں ایک سخت لیکن منصفانہ عہدیدار کے طور پر یاد کرتے ہیں۔
Published: 16 Jul 2020, 1:11 PM IST
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، سپریا سولے اور انل پرب سمیت مختلف سیاسی لیڈران نے ستیہ نارائن کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل بی ایم سی کے ایڈیشنل سٹی کمشنر (ایچ ایسٹ وارڈ) اشوک کھیرنار کی بھی ہفتہ کے روز کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔
Published: 16 Jul 2020, 1:11 PM IST
اپنے سرکاری فرائض کے علاوہ ستیہ نارائن ایک مصنفہ بھی تھیں اور انہوں نے مراٹھی میں درجنوں کتابیں بھی لکھی تھیں۔ ستیہ نارائن نے مہاراشٹر میں سکریٹری، پرنسپل سکریٹری اور ایڈیشنل چیف سکریٹری کے سینیئر عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔
Published: 16 Jul 2020, 1:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Jul 2020, 1:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز