جلگاؤں: مہاراشٹر کے جلگاؤں میں نماز کے دوران مسجد کے باہر تیز آواز میں گانا بجانا کرنے پر دو فرقوں میں تنازعہ ہو گیا۔ دونوں فرقے آپس میں متصادم ہو گئے، جس کے سبب متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ 28 مارچ کو پیش آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تقریباً 45 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات اب پُرامن ہیں۔
Published: undefined
دردیں اثنا، مہاراشٹر کے اونگ آباد (چھترپتی سمبھا جی نگر) کے کیراڈپورہ علاقہ سے بھی فرقہ وارانہ تشدد کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شرپسندوں نے کچھ نجی اور پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا اور اس کے بعد امن قائم ہو گیا۔ اورنگ آباد کے پولیس کمشنر نکھل گپتا نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Published: undefined
اس معاملے پر رکن اسمبلی امتیاز جلیل کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’منشیات کے عادی افراد نے دہشت پیدا کی ہے، جبکہ پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔ کوئی اعلیٰ افسر نہیں تھا۔ اس کی تفصیل سے تحقیق ہونی چاہیے۔ یہ واقعہ قابل مذمت ہے، میں لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز