مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں بے موسم کی بارش نے حالات دگر گوں کر دیے ہیں۔ مراٹھواڑہ علاقے میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے سبب 10 لوگوں کی موت بھی واقع ہو گئی ہے۔ کم و بیش 1200 مرغے-مرغیاں بھی خراب موسم کی وجہ سے ہلاک ہو چکی ہیں اور بڑے پیمانے پر فصلیں و پھلوں کے باغ تباہ ہو گئے ہیں۔ خراب موسم کے پیش نظر آئی ایم ڈی (ہندوستانی محکمہ موسمیات) آئندہ پانچ دنوں کے لیے ریاست کے الگ الگ ضلعوں میں بے موسم بارش ہونے کا ’آرینج الرٹ‘ اور ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔ 29 اپریل کو پونے ضلع اور وِدربھ کے اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مراٹھواڑہ علاقہ میں گزشتہ چار دنوں میں برسات، ژالہ باری، بجلیاں گرنے سے تقریباً 150 سے 160 گاؤں میں تباہی مچی ہوئی ہے۔ بجلیاں گرنے سے 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے جن میں ناندیڑ کے 6، پربھنی کے 3 اور بیڈ کے 1 شخص شامل ہیں۔ 8 ہزار ہیکٹیر تک کی زمین میں فصل اور پھلوں کے باغ برباد ہو گئے ہیں۔ تقریباً 150 مویشی اور 1150 سے 1200 مرغے-مرغیوں کی موت ہوئی ہے۔ 50 سے 60 گھروں کو بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
ایک رپورٹ کے مطابق مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع کے دس سرکل میں موسلادھار بارش نے تباہی کا نظارہ دکھایا ہے۔ ان میں لاتور ضلع کے 5، دھاراشیو کے 2، بیڈ کے 2، جالنا کے 1 سرکل میں ژالہ باری ہوئی ہے۔ لاتور ضلع کے دیونی تحصیل میں 135 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ مراٹھواڑہ کے علاوہ وِدربھ، مغربی مہاراشٹر، شمالی مہاراشٹر سمیت کونکن علاقہ میں بھی بے موسم بارش سے زبردست تباہی ہوئی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ دنوں کے لیے مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہونے کا آرینج اور یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ مراٹھواڑہ کے احمد نگر ضلع سمیت چھترپتی سنبھاجی نگر، لاتور، جالنا، بیڈ کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسی طرح پونے، ستارا، سانگلی، کولہاپور، شولاپور، دھاراشیو، ناندیڑ، لاتور، ناسک، جلگاؤں، دھولے، نندوربار کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز