ممبئی: مہاراشٹر میں دسہرہ کے موقع پر شیو سینا کے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے دھڑے اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والے دھڑے ریلی کا انعقاد کریں گے۔ ان ریلیوں میں آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ دونوں دھڑوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی ریلی میں لاکھوں حامی جمع ہوں گے۔ ٹھاکرے دھڑے کی ریلی شیواجی پارک میں، جبکہ شندے دھڑے کی کی ریلی آزاد میدان میں منعقد ہوگا۔
Published: undefined
شیوسینا گزشتہ 6 دہائیوں سے دسہرہ کے موقع پر ریلیاں نکال رہی ہے۔ تاہم گزشتہ سال پارٹی میں پھوٹ کے بعد دو دھڑے بن گئے تھے اور اب دونوں دھڑے الگ الگ جلسے کرتے ہیں۔ دونوں گروپوں کی ریلیوں کے پیش نظر ممبئی میں پولیس کا نظام سخت ہے۔
اس ریلی کے حوالے سے ادھو دھڑے کی شیو سینا نے سوشل میڈیا پر بھی کئی ویڈیو شیئر کی ہیں اور لوگوں سے اس ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ پیر کو جاری ایک ویڈیو میں شیوسینا کے آغاز سے لے کر اب تک کے سفر کا ذکر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
شیوسینا (یو بی ٹی) نے اس دسہرہ پر ریلی کے لیے ایک پارٹی، ایک خیال اور ایک میدان کا نعرہ دیا ہے۔ دوسری طرف شندے کی قیادت والی شیو سینا نے بھی آزاد میدان ریلی کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پیر کو سی ایم ایکناتھ شندے نے خود آزاد میدان کا دورہ کیا اور وہاں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جلسے کے لیے پارٹی کارکنوں کو اہم ہدایات بھی دیں۔
Published: undefined
اس سلسلے میں شیو سینا کے رہنما اور سی ایم ایکناتھ شندے نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ہم نے کچھ سال پہلے ایک فیصلہ لیا تھا۔ ہم بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کو آگے بڑھانے میں مصروف ہیں۔ شندے نے لکھا – کل اس آزاد میدان سے شیوسینکوں کے منہ سے ایک بار پھر گرج سنائی دے گی۔ اس بار سابق وزیر وجے باپو شیوتارے اور پارٹی میں میرے تمام اہم ساتھی موجود ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined