قومی خبریں

مہاراشٹر: سانگلی میں اندوہناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت

مہاراشٹر کے سانگلی میں تاشگاؤں-مانیراجوری روڈ پر منگل کی نصف شب کو پیش آنے والے اندوہناک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

سانگلی: مہاراشٹر کے سانگلی میں تاشگاؤں-مانیراجوری روڈ پر منگل کی نصف شب کو پیش آنے والے اندوہناک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ رات دیر گئے 1.30 بجے پیش آیا اور آلٹو کار تساری نہر میں جا گری۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق، کنبہ کے افراد آلٹو کار میں کواتھے مہانکال تحصیل کے کوکیلے گاؤں میں اپنے رشتہ دار کی سالگرہ میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔ اس واقعے میں دو خواتین اور تین بچوں سمیت چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Published: undefined

سنسان علاقہ اور اندھیری رات ہونے کی وجہ سے بروقت امداد نہ مل سکی اور زخمی خاتون صبح تک وہیں پڑی رہی۔ بادی النظر محسوس ہوتا ہے کہ ڈرائیور کو جھپکی آ گئی ہوگئی، جس کی وجہ سے کار سیدھے نہر میں گر گئی۔ اس حادثہ میں جان گنوانے والوں میں تین چھوٹے بچے بھی شمال ہیں۔

Published: undefined

واقعہ کی دیر سے اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے مرنے والوں کی شناخت راجندر جگناتھ پاٹل (60)، سجاتا راجندر پاٹل (55) پرینکا اودھت کھراڈے (30)، تین بچے دروا (3)، کارتیکی (1)، راجوی (2) کے طور پر کی ہے۔ زخمی خاتون کا نام سوپنالی وکاس بھوسلے (30) ہے۔ پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined