مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں بڑھتی ہوئی دیکھی جا رہی ہیں۔ اس تعلق سے 'مہایوتی' میں سیٹوں کی تقسیم پر ریپبلک پارٹی آف انڈیا (اے) کے سربراہ اور مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے ایک بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آر پی آئی (اے) نے مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرشیکھر باون کُلے کو ایک ہفتہ پہلے 21-20 سیٹوں کی فہرست دی ہے اور ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ ہمیں کم سے کم 10-8 سیٹیں ملنی چاہئیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کچھ سیٹیں کم یا زیادہ ہو سکتی ہیں لیکن بدلے میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) کو اقتدار میں حصہ داری چاہیے۔ گورنر نے جو 12 ایم ایل سی تقرر کیے ہیں ان میں سے 1 ایم ایل سی آر پی آئی (اے) کو ملنا چاہیے اور اس کے ساتھ ہی 3-2 مہامنڈل صدر کے عہدے بھی ملنے چاہئیں۔
Published: undefined
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اگر ریپبلکن پارٹی مہایوتی کے ساتھ ہے تو مجھے لگتا ہے کہ اقتدار پر قابض ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ مہاراشٹر کا ماحول لوک سبھا جیسا نہیں ہے، ہمیں قانون ساز اسمبلی میں 160 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، ایسا ہمارا اندازہ ہے۔ ہمیں لوک سبھا میں نقصان ہوا لیکن اسمبلی انتخاب میں ہمیں فائدہ ہوگا۔
Published: undefined
غور طلب رہے کہ مہایوتی میں بی جے پی کے علاوہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی شیو سینا اور نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی این سی پی شامل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز