مہاراشٹر کے دو شہروں اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدلنے کو لے کر جاری تنازعہ آج اس وقت ختم ہو گیا جب سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کے فیصلے کو منظوری دے دی۔ عدالت عظمیٰ نے ان شہروں کے نام بدلنے کا فیصلہ درست ٹھہرایا اور اس کے خلاف داخل عرضی کو خارج کرنے کا اعلان کیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر حکومت نے اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سنبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام بدل کر دھاراشیو رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے خلاف عرضی دہندہ نے سب سے پہلے بامبے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے فیصلے کو درست ٹھہرایا تھا جس کے بعد عرضی دہندہ نے سپریم کورٹ پہنچ کر اپنی بات رکھی تھی۔ انھیں امید تھی کہ عدالت عظمیٰ مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ کیے گئے اس فیصلے پر روک لگائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔
Published: undefined
آج اس عرضی کو خارج کرتے ہوئے جسٹس رشی کیش رائے نے کہا کہ کسی علاقہ میں رہنے والے لوگوں کے لیے جگہ کے نام کو لے کر اتفاق اور عدم اتفاق ہمیشہ رہے گا۔ انھوں نے یہ سوال بھی سامنے رکھا کہ کیا عدالتوں کو اس طرح کے مسائل کا حل عدالتی تجزیہ سے کرنا چاہیے؟ اگر ان کے پاس نام بدلنے یا دوبارہ نام رکھنے کی طاقت ہے، تو پھر وہ ایسا کر سکتے ہیں۔ نام بدلنا حکومت کے اختیار میں ہوتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined