قومی خبریں

مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی، آصف عثمان خان بلامقابلہ چیئرمین منتخب

نومنتخب چیئرمین نے آج شام ممبئی کے مسافرخانہ میں واقع ریاستی حج کمیٹی کے صدر دفتر میں پہنچ کر چارج سنبھالا، اس موقع پر انہوں نے حج کمیٹی کے اراکین و اسٹاف کے ساتھ پہلی میٹنگ کی۔

<div class="paragraphs"><p>آصف عثمان خان مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین منتخب</p></div>

آصف عثمان خان مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین منتخب

 

تصویر بشکریہ محی الدین التمش

ممبئی: آج 12 جون بروز پیر ممبئی میں مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چئیرمین کا انتخاب عمل میں آیا۔ مہاراشٹر کے انتظامی امور کے دفتر منترالیہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری معین تحصیلدار کی نگرانی میں ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین آصف عثمان خان کو بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا۔

Published: undefined

اقلیتی فلاح محکمہ کے سکریٹری معین تحصیلدار نے نمدئندے کو بتایا کہ آج صبح گیارہ بجے منترالیہ کے ساتویں منزل پر ہونے والے انتخاب میں ریاستی حج کمیٹی کے نو اراکین نے شرکت کی۔ ناگپور سے تعلق رکھنے والے آصف عثمان خان کو تین سال کے لیے بلامقابلہ صدرمنتخب کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آصف عثمان خان کے علاوہ کسی رکن نے پرچہ نہیں بھرا تھا، اس بنیاد پر آصف عثمان خان کو بلامقابلہ ریاستی حج کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے منتخب کر لیا گیا۔

Published: undefined

نومنتخب شدہ چیئرمین نے آج شام ممبئی کے مسافرخانہ میں واقع ریاستی حج کمیٹی کے صدر دفتر میں پہنچ کر چارج سنبھالا۔ اس موقع پر انہوں نے حج کمیٹی کے اراکین و اسٹاف کے ساتھ پہلی میٹنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی عازمین حج کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گی اور عازمین کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہے گی۔

Published: undefined

ریاستی حج کمیٹی کے رکن اعجاز خان نے کہا کہ تین سال کے عرصے کے بعد ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی ہے۔ گزشتہ مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت میں ڈھائی سال تک حج کمیٹی سمیت مائناریٹی کمیٹیوں کی تشکیل پر دھیان نہیں دیا گیا تھا۔ بی جے پی نے ناگپور کے ایک عام کارکن جو زمینی سطح پر گزشتہ 25 سالوں سے متحرک ہے۔ انہیں ریاستی حج کمیٹی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آصف عثمان خان کا تعلق بی جے پی سے ہے اور وہ ناگپور شہر بی جے پی کے سکریٹری ہیں اور گزشتہ 25 سالوں سے پارٹی میں سرگرم ہیں۔ جانکار افراد کا ماننا ہے کہ کارپوریشن، اسمبلی اور پارلیمنٹ انتخابات کے پیش نظر ریاست کی شندے حکومت ریاست کی اقلیتی کمیٹی کی تشکیل کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔ شندے قیادت والی شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان اقلیتی کمیٹیوں کی تقسیم عمل میں آ چکی ہے۔ ریاستی حج کمیٹی بی جے پی کے حصے میں آئی ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ ریاستی حج کمیٹی ایک عرصے سے عدم تشکیل کا شکار تھی۔ اس بنیاد پر مرکزی حج کمیٹی میں نمائندگی کا معاملہ بھی سرد خانے میں پڑا ہوا تھا۔ گزشتہ دنوں حافظ نوشاد کی عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ریاستی حج کمیٹیوں کی تشکیل کی ہدایت دی تھی۔

Published: undefined

یاد رہے کہ حج 2023 کے لیے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ممبئی، اورنگ آباد اور ناگپور سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ 7 جون سے شروع ہو چکا ہے۔ پروازوں کی روانگی کا سلسلہ 22 جون تک جاری رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined