کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر داجی صاحب روہیداس پاٹل کا آج (27 ستمبر) انتقال ہو گیا۔ انھوں نے جمعہ کے روز 11 بجے صبح دھولے واقع اپنی رہائش پر آخری سانس لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ وقت سے علیل تھے۔ روہیداس پاٹل کو چند مہینوں قبل کولہاپور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کے پھیپھڑوں سے منسلک بیماری کا علاج ہوا تھا۔ علاج کے بعد انھیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا، لیکن حال ہی میں ان کی طبیعت پھر بگڑ گئی تھی۔
Published: undefined
کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ 84 سالہ روہیداس پاٹل کی آخری رسومات ہفتہ (28 ستمبر) کے روز ادا کی جائے گی۔ پاٹل کے کنبہ میں ان کے بیٹے رکن اسمبلی کنال پاٹل، ونئے پاٹل اور بیٹی اسمتا ہیں۔ روہیداس پاٹل کے انتقال کی خبر پھیلنے کے بعد کئی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اپنی تعزیت اور غم کا اظہار کیا ہے۔ مہاراشٹر کانگریس صدر نانا پٹولے نے اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایک مہذب اور تجربہ کار لیڈر سے محروم ہو گیا۔ این سی پی (ایس پی) چیف شرد پوار نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر غمزدہ کنبہ کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے حالیہ مہاراشٹر دورہ میں رہیداس پاٹل سے ملاقات کی تھی اور ان کی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کی تھی۔ پاٹل نے کئی کناگریس حکومتوں میں کابینہ وزیر کی شکل میں کام کیا ہے۔ انھوں نے طویل وقت تک دھولے دیہی اسمبلی سیٹ کی نمائندگی بھی کی ہے اور ان کے بیٹے کنال اس انتخابی حلقہ سے موجودہ رکن اسمبلی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula