ممبئی: مہاراشٹر کی واحد مسلم خاتون راجیہ سبھا رکن فوزیہ خان کے کورونا وائرس انفکشن میں مبتلا ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے علاوہ سیلوڈ سے رکن اسمبلی اور ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی کے وزیر مملکت عبد الستار بھی کورونا ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔
Published: undefined
فوزیہ خان حال ہی میں این سی پی سے راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ رکن پارلیمنٹ کو ان کی نند کھیڈا روڈ پر واقع رہائش گاہ پر ہی قرنطنیہ میں رکھا گیا ہے۔ پربھنی کے ضلع کلکٹر دیپک مگلیگر نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے علاقے کو سیل کر دیا ہے۔ انہوں نے این سی پی کے ایم پی کے رابطے میں آنے والے تمام افراد سے جلد از جلد کووڈ- 19 ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ہے۔
Published: undefined
ادھر، وزیر مملکت عبد الستار ریاستی حکومت کے پانچویں ایسے رکن ہیں جو کورونا وائرس کے لئے مثبت پائے گئے ہیں۔ عبد الستار نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’کچھ شک و شبہات ہونے کے بعد میرا کووڈ- 19 ٹیسٹ کیا گیا۔ بدقسمتی سے رپورٹ مثبت پائی گئی ہے، تاہم فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ وبائی مرض کے سلسلہ میں راحتی کام کرنے کے دوران میں اس وائرس سے متاثر ہوا ہوں گا۔‘‘
Published: undefined
واضح ہو کہ اس سے قبل ریاست کے تین وزرا جتیندر اوہاد، اشوک چوان اور دھننجئے منڈے، جو کووڈ- 19 میں مبتلا پائے گے تھے، اب وہ شفایاب ہوچکے ہیں۔ حال ہی میں وزیر شنکررا گداخ پاٹل کی اہلیہ کووڈ- 19 مثبت پائے جانے کے بعد وزیر موصوف خود سے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل ممبئی کے ضلع سرپرست وزیر اسلم شیخ بھی کووڈ- 19 مثبت ٹیسٹ پائے گئے ہیں۔ کانگریس کے ایم ایل سی امر راجورکر، جو وزیرِ عامہ اشوک چوان کے قریبی ساتھی ہیں، ان کو بھی کووڈ- 19 انفیکشنن ھوا تھا وہ ناندیڑ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined