اورنگ زیب کو لے کر مہاراشٹر میں زبردست تنازعہ چل رہا ہے۔ واٹس ایپ پر اس کی تعریف میں اسٹیٹس لگانا بھی ہندوتوا تنظیموں کے لیڈران کو منظور نہیں ہے۔ اس معاملے پر مہاراشٹر کے کئی شہروں میں گزشتہ دنوں تشدد بھی دیکھنے کو ملا۔ اب بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے اور وَنچت بہوجن اگھاڑی کے چیف پرکاش امبیڈکر نے اورنگ زیب کے مقبرہ پر حاضری دے کر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ پرکاش امبیڈکر نے 17 جون کو خلد آباد میں موجود اورنگ زیب کے مقبرہ پر حاضری دی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق چھترپتی سنبھاجی نگر (اورنگ آباد) سے 24 کلو میٹر دور خلد آباد میں اورنگ زیب کے مقبرہ پر پرکاش امبیڈکر نے حاضری دی اور گلپوشی بھی کی۔ اس کے بعد ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’اورنگ زیب نے ہندوستان میں 50 سال تک راج کیا ہے۔ کیا اس حقیقت کو مٹا سکتے ہیں؟ اگر گالیاں ہی دینی ہیں تو جئے چند کو دیجیے، اورنگ زیب کو کیوں؟ جئے چندوں کی وجہ سے ہی باہری طاقتیں طاقتور ہوئیں۔ اورنگ زیب کا کیا قصور؟‘‘
Published: undefined
جب صحافی نے یہ سوال کیا کہ حال ہی میں اورنگ زیب سے جڑے تنازعہ کی وجہ سے ریاست میں فسادات ہوئے ہیں، پھر بھی آپ اورنگ زیب کے مقبرے پر پہنچ کر ان کے تئیں اپنا احترام کیوں ظاہر کر رہے ہیں، تو انھوں نے کہا کہ میں اگر وزیر اعلیٰ ہوتا تو فسادات ہوتے ہی نہیں۔ یہ حکومت فساد روکنے میں ناکام ہوئی ہے۔ میرے رہتے اگر فسادات ہوتے تو میں دو دنوں میں دبا دیتا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined