قومی خبریں

مہاراشٹر انتخابات 2024: 'بٹیں گے تو کٹں گے' پر اجیت پوار اور دیویندر فڑنویس آمنے سامنے

بی جے پی کے 'بٹیں گے تو کٹیں گے' والے بیان پر اجیت پوار کی نکتہ چینی پر دیویندر فڑنویس نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اجیت پوار ماضی میں ایسے نظریہ کے ساتھ رہے ہیں جو ہندو مخالف ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جہاں مہا وکاس اگھاڑی اور مہایوتی اتحاد کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس دوران انتخابی مہم میں بیان بازی بھی عروج پر ہے۔

اجیت پوار نے حالیہ جلسے میں بی جے پی کے ’بٹیں گے، تو کٹیں گے‘ نعرے پر کہا تھا کہ یہ اصول مہاراشٹر میں نہیں چلے گا۔ انہوں نے بیڈ میں منعقدہ انتخابی جلسے میں مہاراشٹر کی مذہبی ہم آہنگی کی روایت پر زور دیا اور کہا کہ یہاں کے لوگ اس طرح کی باتوں کو پسند نہیں کرتے۔

Published: undefined

دیویندر فڑنویس نے اجیت پوار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اجیت پوار دہائیوں تک ایسے نظریات کے ساتھ رہے ہیں جو سیکولرزم کی آڑ میں ہندو مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کو سیکولر کہنے والوں میں حقیقی سیکولرزم کا فقدان ہے اور ان کا ہدف ہمیشہ ہندوتوا کی مخالفت رہا ہے۔

دیویندر فڑنویس نے مزید کہا کہ اجیت پوار کو عوام کے جذبات سمجھنے میں وقت لگے گا اور شاید وہ اپنے بیان کے اصل مطلب کو واضح کرنے میں ناکام رہے۔

Published: undefined

قبل ازیں، اجیت پوار نے اپنے خطاب میں مزید کہا تھا کہ مہاراشٹر دیگر ریاستوں جیسا نہیں ہے اور یہاں کے لوگ ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے حامی رہے ہیں۔ انہوں نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے اصول پر عمل کرنے کی بات کی اور کہا کہ مہاراشٹر کی شناخت صوفیوں اور سنتوں کی سرزمین کے طور پر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined