ممبئی: مہاراشٹر میں سیاسی شہ اور مات کا کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے نئی دہلی پہنچنے اور پارٹی کے 12 ارکان پارلیمنٹ کی بغاوت کے درمیان شیو سینا کے سربراہ سنجے راؤت نے کل دیر رات گئے ٹوئٹ کر کے مخالفین سے سختی سے نمٹنے کا اشارہ کیا۔ سنجے راؤت نے شعر لکھا ’’پھن کلچنے کا ہنر بھی سیکھئے، سانپ کے خوف سے جنگل نہیں چھوڑا کرتے۔ جے مہاراشٹر۔‘‘
Published: undefined
شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرنے نے کل ہی رام داس کدم اور آؤنند راؤ اڈسول سمیت کئی لیڈران کو پارٹی سے نکال دیا، ان سبھی پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، خبر ہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نئی دہلی میں ہیں اور وہ آج 12 ارکان پارٹیمنٹ کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ ایکناتھ شندے نے کل ہی شیو سینا کے 18 ارکان پارلیمنٹ میں سے 12 کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی تھی۔ اییک ناتھ شندے کے اس قدم کے پیش نظر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ایکناتھ شندے ادھو ٹھاکرنے کو ایک اور جھٹکا دے سکتے ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ایکناتھ شندے کی بغاوت کے بعد شیوسینا اب دو دھڑوں میں بٹ گئی ہے جس میں پہلا دھڑا ادھو ٹھاکرے کا ہے اور دوسرا دھڑا ایکناتھ شندے کا ہے۔ اب ایکناتھ شندے دھڑے نے پوری شیو سینا پر ہی دعویٰ کرنا شروع کر دیا ہے۔ شیوسینا کے ارکان اسمبلی کے دو دھڑوں میں بٹ جانے کے بعد شیوسینا کے ارکان پارلیمنٹ بھی دو دھڑوں میں بٹ گئے ہیں۔ ریاست میں شیوسینا کے کل 18 ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے 12 شندے دھڑے کے ساتھ چلے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز