ممبئی: ممبئی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سنیئر لیڈر اور اب مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار سمیت 9 اراکین اسمبلی کی رکنیت منسوخی کا مطالبہ اور اس کی سفارش آج یہاں این سی بی صدر جینت پاٹل نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے چھپا کر پارٹی کے خلاف ان اراکین نے سر گرمیاں انجام دی ہیں اس لئے ان کے خلاف پارٹی نے تادیبی کارروائی کی ہے اور تادیبی کارروائی کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے اور اسی کمیٹی کے فیصلہ کے بعد ان 9 اراکین اسمبلی کی رکنیت منسوخی کی عرضی اسپیکر کے روبرو کی گئی ہے۔
Published: undefined
جینت پاٹل نے بتایا ہے کہ اسپیکر کو ای میل اور عرضی کے معرفت اس سے مطلع کیا گیا ہے اور فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے اور اس عرضی پر فوری طور پر سماعت کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسپیکر فوراً سے پیشتر سماعت کر کے ان باغی اراکین کی رکنیت منسوخ کریں جنہوں نے پارٹی سے بغاوت کر کے اس کے خلاف کام کیا ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر کے تمام اراکین و کارکنان پارٹی سربراہ شرد پوار کے ساتھ ہیں۔ تمام ضلعوں میں پارٹی کے کارکنان نے حمایت کے لیے سرگرمی سے سڑکوں پر نکلنا بھی شروع کر دیا ہے۔ اس لئے یہ 9 اراکین اسمبلی پارٹی کا کوئی حصہ نہیں ہیں۔ جن اراکین نے حلف برادری کی ہے انہیں فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ جینت پاٹل نے یہ وضاحت کی ہے کہ 9 اراکین کا جنہوں نے پارٹی سے بغاوت کی ہے ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Published: undefined
این سی پی میں اس بغاوت کے بعد میٹنگوں کا دور شروع ہے۔ این سی پی کی کارگزار صدر سپریہ سلے نے واضح کیا ہے کہ اس سے متعلق مزید تفصیل موصول ہونے کے بعد ضروری اقدامات کئے جائیں گے جبکہ پارٹی نے ان اراکین کی رکنیت منسوخی کی بھی سفارش کر دی ہے جنہوں نے کل حلف برادری میں حصہ لیا ہے۔ اس حلف برداری میں نائب وزیر اعلی اجیت پوار، سنئیر لیڈر چھگن بھجبل، دھننجے منڈے، حسن مشرف، ادیتی سنیل تٹکرے، دلیپ ولسے پاٹل سمیت دیگر نے حصہ لیا تھا ان تمام اراکین کی رکنیت اب خطرہ میں ہے کیونکہ اگر یہ اراکین نصف سے زائد اکثریت ثابت نہیں کرتے ہیں تو پارٹی کا دل بدل قانون اس پر نافذ ہوگا اور پھر ان کی رکنیت ہی ختم ہو جائے گی۔ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اجیت پوار بھی تدبیر اختیار کر چکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اجیت پوار کی حمایت میں 40 سے 30 اراکین ہیں۔ اگر اتنے اراکین ساتھ دیتے ہیں تو پھر اجیت پوار کو این سی پی تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 3 اراکین پارلیمنٹ بھی اجیت پوار کے خیمے میں ہیں۔ ایسے میں سیاسی صورتحال غیر یقینی ہونے کا امکان معدوم ہے۔ اجیت پوار نے اپنے حامیوں کے ساتھ نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا ہے۔
Published: undefined
این سی پی سے بغاوت کا علم بلند کر کے سرکار میں نائب وزیر اعلی کا قلمدان سنبھالنے والے اجیت پوار اور ان کے 9 وزراء کے علاوہ تمام اراکین کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ بقیہ اراکین اسمبلی اگر پارٹی سے رجوع نہیں کرتے ہیں تو ان پر بھی تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے پارٹی اب منتظر ہے کہ یہ اراکین واپسی کریں۔ یہ اطلاع این سی پی کے مہاراشٹر پردیش صدر اور سابق وزیر آبپاشی جینت پاٹل نے دی ہے۔ 5 جولائی کو پوار نے ممبئی میں یشونت راؤ چوان پرتشٹھان میں ایک میٹنگ منعقد کی ہے اس میٹنگ میں بذات خود پوار کارکنان اور اراکین سے خطاب کریں گے اس لیے اس میٹنگ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ 9 اراکین اسمبلی نے اگر بغاوت کی ہے تو بقیہ اراکین ہمارے پاس ہیں اور اسپیکر کثرت پر فیصلہ کریں گے اس لئے 9 اراکین کو کالعدم قرار دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے اس پر فیصلہ اسپیکر کو کرنا ہوگا۔ 9 اراکین کو کالعدم کیا جاتا ہے تو سیاسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز