مہاراشٹر میں تازہ 'سیاسی بحران' سے جڑا تنازع اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پاردی والا کی تعطیل بینچ کے سامنے مہاراشٹر کے سیاسی بحران سے متعلق دو عرضیاں پیر کو سماعت کے لیے درج کی گئی ہیں۔
Published: undefined
یہ درخواستیں 'باغی' کیمپ کے لیڈر مانے جانے والے ایکناتھ شندے اور ایک دیگر ایم ایل اے بھرت گوگاوالے کی طرف سے الگ الگ دائر کی گئی ہیں۔
Published: undefined
باغی ایم ایل اے نے ریاست کی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) مخلوط حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور حکومت گرانے کی دھمکی دی ہے۔ باغی ایم ایل اے پچھلے کچھ دنوں سے آسام کے گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں ڈیراڈالے ہوئے ہیں۔ ٹھاکرے کی ٹیم کی نااہلی کی درخواست پر ڈپٹی اسپیکر نے 16 باغی ایم ایل اے کو نوٹس جاری کیا ہے۔
Published: undefined
شندے نے شیوسینا قانون سازپارٹی کے لیڈر کے طور پراجے چودھری کی تقرری کو چیلنج کیا ہے اور مسٹر گوگاوالے نے مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے شیوسینا کے 16 "باغی" اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے سے متعلق نوٹس کو چیلنج کیا ہے۔
Published: undefined
سینئر وکیل ہریش سالوے آج سپریم کورٹ میں شندے گروپ کی طرف سے کیس کی نمائندگی کریں گے۔ ساتھ ہی شیوسینا کی جانب سے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کیس لڑیں گے ۔ مہاراشٹر حکومت کی جانب سے دیو دت کامت لڑیں گے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ایڈوکیٹ روی شنکر جندھیالا لڑیں گے۔واضح رہے ارکان اسمبلی کی جانب سے دو عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined