پونے پورش معاملے میں نابالغ ملزم کی رہائی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مہاراشٹر پولیس اب سپریم کورٹ جانے والی ہے۔ ریاست کی ایکناتھ شندے حکومت نے پولیس کو اس کی اجازت دے دی ہے۔ 25 جون کو بامبے ہائی کورٹ نے مجرم کو نابالغ حراستی مرکز سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو جیل میں رکھنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے جوینائل جسٹس بورڈ کے فیصلے کو تبدیل کر دیا تھا اور ملزم کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
Published: undefined
بامبے ہائی کورٹ کے ذریعے ملزم کی رہائی کے خلاف اب پونے پولیس سپریم کورٹ سے رجوع کرنے جا رہی ہے۔ معلومات کے مطابق پونے پولیس نے 26 جون کو ریاستی حکومت کو اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تجویز دی تھی جسے شندے حکومت نے منظور کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ 19 مئی کو پونے میں پورش کار میں سوار ایک نابالغ نوجوان نے دو لوگوں کو کچل دیا تھا۔ نابالغ پر الزام ہے کہ اس نے بائک کو زور سے ٹکر ماری جس کی وجہ سے ایک نوجوان اور ایک لڑکی کی موت ہو گئی تھی۔ نوجوان ایک بڑے تاجر کا بیٹا ہے اور اس پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا الزام ہے۔
Published: undefined
حادثے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا لیکن اسے سڑک تحفظ پر 300 الفاظ کا مضمون لکھنے کی ’سزا‘ دیتے ہوئے چند گھنٹے بعد ہی رہا بھی کر دیا تھا۔ اس پر لوگوں میں ناراضگی پھیل گئی اور اس کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ عدالت نے ملزم کو نابالغ حراستی مرکز میں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ بامبے ہائی کورٹ نے 25 جون کے اپنے فیصلے میں ملزم کو نابالغ حراستی مرکز سے رہا کرنے کا صادر کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined