قومی خبریں

مہاراشٹر: غیر بی جے پی تنظیمیں 27 ستمبر کو ’بھارت بند‘ کے لیے تیار

آل انڈیا کسان سبھا کے صدر ڈاکٹر اشوک دھوالے نے بتایا کہ پیر کے روز یہاں ہونے والے اجلاس میں تقریباً 100 تنظیموں کے 200 سے زائد لیڈروں نے شرکت کی۔

علامتی تصویر / آئی اے این ایس
علامتی تصویر / آئی اے این ایس 

ممبئی: بی جے پی حکومت کی کسان اور کاروباری مخالف پالیسیوں کے خلاف متعدد تنظیمیں ممبئی میں 27 ستمبر کو بھارت بند کا اہتمام کرنے جا رہی ہیں۔ سنیوکت کسان مورچہ کی طرف سے دی گئی کال پر اس بھارت بند میں تقریباً 100 قومی سیاسی جماعتیں، کسان تنظیمیں، ٹریڈ یونینیں، اساتذہ، خواتین، نوجوان، مزدور اور دیگر افراد کے گروپ شامل ہوں گے۔

Published: undefined

یہ فیصلہ اے آئی ٹی یو سی نیشنل ورکنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر بھال چندر کانگو کی صدارت میں تمام گروپوں کی ریاستی سطح کی میٹنگ میں لیا گیا۔ آل انڈیا کسان سبھا کے صدر ڈاکٹر اشوک دھوالے نے بتایا کہ پیر کے روز یہاں ہونے والے اجلاس میں تقریباً 100 تنظیموں کے 200 سے زائد لیڈروں نے شرکت کی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مقررین نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز میں بی جے پی-آر ایس ایس حکومت کی ’دیوالیہ پالیسیوں‘ کے خلاف کسانوں، مزدوروں کے مسائل اور 'بھارت بند' کی اہمیت کے بارے میں بات کی گئی۔ اس میٹنگ میں ریاست اور دیگر مقامات کی تمام تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے حامیوں کو متحرک کریں اور مہاراشٹر میں 'بھارت بند' کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں کریں۔

Published: undefined

ایک وفد نے کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے، این سی پی کے ریاستی صدر اور وزیر جینت پاٹل، ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار اور این سی پی کے سینئر وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہر سے ملاقات کی، جنہوں نے اگلے پیر کو ملک گیر بند کے لیے مہا وکاس اگھاڑی نے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined