ممبئی: برسراقتدار مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی حمایت یافتہ کانگریس امیدوار جے شری جادھو نے کولہاپور نارتھ حلقہ انتخاب کے ضمنی انتخاب میں جیت حاصل کی ہے۔ ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان ہفتہ کے روز کیا گیا۔ جے شری نے دو روز قبل ہونے والے انتخاب میں اپنے اہم حریف بی جے پی حمایت یافہ امیدوار ستیہ جیت کدم کو تقریباً 19000 ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
Published: undefined
یہ سیٹ کانگریس کے رکن اسمبلی چندرکانت جادھو کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ چندرکانت کی موت دسمبر 2021 میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد واقع ہوئی تھی۔ شیو سینا- این سی پی- کانگریس کے سینئر لیڈران نے جے شری جادھو کی جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کولہا پور کے لوگوں نے ایم وی اے کے تمام طبقات کی ترقی کے ایجنڈے پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کی ہندوتوا کی تقسیم کاری اور نفرت انگیز سیاست کو خارج کر دیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ملک کی چار ریاستوں کی ایک لوک سبھا اور چار اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں سے چار سیٹوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چاروں ریاستوں میں بی جے پی امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شتروگھن سنہا مغربی بنگال کی آسنسول لوک سبھا سیٹ سے اور بابل سپریو بالی گنج اسمبلی سیٹ سے جیت گئے ہیں۔ دوسری طرف بہار کی بوچہاں سیٹ سے آر جے ڈی امیدوار امر پاسوان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ادھر، چھتیس گڑھ کی کھیرا گڑھ اسمبلی سیٹ پر کانگریس کی جیت درج کی ہے۔ یہاں پر یشودا ورما نے بی جے پی کے کومل جنگھیل کو 20 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز