کورونا وائرس کی دہشت کے درمیان مہاراشٹر کے وزیر برائے گھریلو تعمیر اور رہائش جتیندر اوہاڈ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔ تیز بخار کی شکایت کے بعد انھیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انھیں کورونا وائرس انفیکشن ہو سکتا ہے کیونکہ وہ کورونا پازیٹو مریض کے رابطے میں آ چکے ہیں۔ لیکن قابل غور بات یہ بھی ہے کہ انھوں نے کورونا ٹیسٹ گزشتہ دنوں کرایا تھا جس کی رپورٹ نگیٹو آئی تھی۔ اس کے بعد بھی جتیندر اوہاڈ نے احتیاط برتتے ہوئے خود کو گھر میں کوارنٹائن کر لیا تھا۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے وہ گھر میں ہی تھے۔
Published: undefined
تازہ ترین خبروں کے مطابق منگل کو انھیں تیز بخار آیا جس کے بعد انھیں ٹھانے جوپیٹر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بدھ کے روز انھیں فورٹس اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے اور اب وہیں ان کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جتیندر اوہاڈ کچھ دنوں پہلے ہی ایک پولس افسر سے ملے تھے جو کورونا پازیٹو پایا گیا۔ اس کے بعد اوہاڈ نے احتیاطاً اگلے 14 دنوں کے لیے خود کو کوارنٹائن کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ لیکن اب ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد دوبارہ سے کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
Published: undefined
یہاں قابل غور یہ بھی ہے کہ جتیندر ٹھانے ضلع کے کلوا-ممبرا اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں جہاں گزشتہ کچھ ہفتہ میں کئی لوگ کورونا انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ ممبرا پولس اسٹیشن کے سینئر پولس انسپکٹر سمیت کچھ ملازمین کو کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد جتیندر اوہاڈ کے بنگلے پر کام کرنے والے کچھ سیکورٹی گارڈ، صفائی اہلکار اور این سی پی کے لیڈروں کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا اور کئی اس بیماری میں مبتلا پائے گئے تھے۔ سبھی کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined