ممبئی: خوفناک کورونا وائرس بیماری کے پیش نظر مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں لاک ڈاون کے باوجود عروس البلاد ممبئی اور ریاست کے مختلف اضلاع میں عوام کی ایک اچھی خاصی تعداد کو سڑکوں پر گھومنا اور مجمع لگانے کو دیکھ کر آج یہاں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی و وزیر مالیات اجیت پوار نے کہا ہے کہ اگر عوام کی سڑکوں پر آمدورفت میں فوری روک نہیں لگی تو حکومت پورے مہاراشٹر کو فوج کے حوالے کرنے کا جلد ہی فیصلہ لے سکتی ہے-
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں لاک ڈاون کے درمیان مختلف خلاف ورزیوں کے خلاف امریکی حکومت نے بھی امریکی فوجیوں کا سہارا لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی سمیت مہاراشٹرکی عوام حکومت کو مجبور نہ کرے کہ وہ مہاراشٹر کو فوج کے حوالے کر دے- نائب وزیر اعلی کا یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا جب سوشل میڈیا پر ایک دودھ کی گاڑی کو لوٹتے اور وسئی نامی علاقہ میں ایک پولیس سپاہی کو موٹر سائیکل چلانے والے نوجوان کی جانب سے زدوکوب کیا جانے والا ویڈیو وائرل ہوا۔
Published: undefined
اسی طرح سے مالیگاوں میں مجلس اتحادالمسلمین کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمائیل کے ہاتھوں مالیگاوں کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرنے اور انہیں دھمکانے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ نائب وزیر اعلی نے آج یہاں اس ضمن میں اپنے کابینی وزراء اور اعلی افسران سے گفتگو کی اور کہا کہ لاک ڈاون اور کرفیو کے باوجود بھی عوام بڑے دھڑلے کے ساتھ روڈ پر گھوم رہیں ہیں اور ڈاکٹروں پر حملہ کیا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی اس جنگ میں جو کوئی رخنہ اندازی کرے گا اس کے ساتھ سختی کے ساتھ کارروائی کی جائے گی اور سخت سزا دی جائے گی۔ اجیت پوار نے مزید کہا کہ ریاست میں دودھ، پھل، سبزی ترکاری، ادویات، اناج اور پیٹرول کا بھرپور اسٹاک موجود ہے لیکن اس کے باوجود بھی بازاروں میں عوام کی بھیڑ ایک تشویشناک امر ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ضروری اجناس عوام الناس کو ان کے دروازے تک پہنچائیں یا رہائشی سوسائٹیوں کے گیٹ تک ضروری اشیاء مہیا کی جائیں۔ انہوں نے غیر سرکاری تنظیموں سماجی خادموں اور دیگر سے درخواست کی ہے کہ وہ بزرگ شہریوں اور خواتین کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined