قومی خبریں

مہاراشٹر: ’پولنگ مراکز کے باہر سہولتوں سے متعلق کئی شکایتیں مل رہیں‘، ووٹنگ کے درمیان آدتیہ ٹھاکرے کا دعویٰ

آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ پولنگ مراکز کے باہر سہولیات کو لے کر بہت ساری شکایتیں آئی ہیں، کم از کم ووٹرس کو سایہ میں قطار بنا کر کھڑا کرنا چاہیے، انھیں زیادہ کچھ نہیں چاہیے، وہ صرف گرمی سے بچنا چاہتے ہیں۔

آدتیہ ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
آدتیہ ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس 

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج ملک میں پانچویں مرحلے کی ووٹنگ چل رہی ہے۔ اس درمیان مہاراشٹر کے 13 لوک سبھا حلقوں میں بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مہاراشٹر سمیت کچھ ریاستوں میں گرمی کی شدت کے سبب ووٹرس کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے حالات میں شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے مہاراشٹر میں ہو رہی ووٹنگ کو لے کر ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ پولنگ مراکز کے باہر سہولیات کو لے کر ووٹرس کی طرف سے کافی شکایتیں آ رہی ہیں۔

Published: undefined

آدتیہ ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ ووٹرس گرمی کی شدت سے بچنے کی اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرمی کو دیکھتے ہوئے ووٹرس کو سایہ میں کھڑا کیا جانا چاہیے اور پنکھے دستیاب کرائے جانے چاہئیں۔ آدتیہ ٹھاکرے نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’پولنگ مراکز کے باہر سہولیات کو لے کر بہت ساری شکایتیں آئیں۔ کم از کم ووٹرس کو سایہ میں قطار بنا کر کھڑا کرنا چاہیے۔ انھیں زیادہ کچھ نہیں چاہیے، گرمی سے بچنے کے لیے کچھ ضرورت کی چیزیں۔ ان چیزوں پر دھیان دیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ مہاراشٹر کے مشہور شہر ممبئی میں کچھ لوگوں نے بتایا کہ گرمی سے بچنے کے لیے وہ صبح سویرے ہی ووٹنگ کے لیے پہنچ گئے تھے۔ ریاست کی 13 لوک سبھا سیٹوں پر اس مرحلے میں 264 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ مہاراشٹر میں مجموعی طور پر 2.46 کروڑ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ بی جے پی کی طرف سے مرکزی وزیر پیوش گویل، بھارتی پوار اور کپل پاٹل اس مرحلے میں انتخابی میدان میں ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کی اس دوڑ میں شیوسینا کے شریکانت شندے اور کانگریس چیف ورشا گائیکواڈ بھی شام ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined