پونے: مہاراشٹر کے پونے ضلع میں یوں تو کورونا کی دوسری لہر سست پڑ چکی ہے لیکن بارامتی تعلقہ میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی ضلع کے بارامتی تعلقہ میں وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا گاؤں کاٹیواڑی بھی واقع ہے اور یہاں بھی کورونا کے مریضوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ لہذا انتظامیہ نے کاٹیواڑی سمیت علاقہ کے 7 گاؤوں میں لاک ڈاؤں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق، پونے ضلع کے بارامتی تعلقہ کی بڑی آبادی والے گاؤں میں کورونا کے کافی مریض پائے گئے ہیں، بارامتی میں دوسری لہر کے دوران کورونا کے یومیہ 500 کیسز رپورٹ ہو رہے تھے لیکن اب ان میں کمی آ گئی تھی۔ اب ریاست میں لاک ڈاؤں سے راحت دئے جانے اور لوگوں کی طرف سے اصولوں کی خلاف ورزی کئے جانے کے بعد کورونا کے معاملوں میں پھر اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
بارامتی تعلقہ کے انتظامی افسر دادا صاحب کامبلے نے تعلقہ میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان گاؤوں میں 7 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ بارامتی میں تاحال 25 ہزار 431 مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے، جن میں سے 24474 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ بارامتی شہر اور تعلقہ میں اس وقت بھی تقریباً 950 کورونا کے معاملے فعال ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے گاؤں کاٹیواڑی میں انتظامیہ کی جانب سے اینٹی جن ٹیسٹ کیا گیا، جس میں 27 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو پائے جانے کے بعد گاؤں کے باشندگان اور انتظامیہ نے مشترکہ طور پر گاؤں کو سات دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز