قومی خبریں

مہاراشٹر: کف سیرپ بنانے والی 6 کمپنیوں کا لائسنس رد، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد

ریاستی حکومت نے اسمبلی میں اس تعلق سے جانکاری دی اور بتایا کہ لائسنس اصولوں کی خلاف ورزی کے الزام میں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کف سیرپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کف سیرپ، تصویر آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر میں کف سیرپ بنانے والی 6 کمپنیوں کا لائسنس رد کر دیا گیا ہے۔ یہ قدم مہاراشٹر حکومت نے اس وقت اٹھایا جب پتہ چلا کہ یہ کمپنیاں لائسنس کے اصولوں پر عمل نہیں کر رہی ہیں۔ حکومت نے اسمبلی میں اس تعلق سے جانکاری دی اور بتایا کہ لائسنس اصولوں کی خلاف ورزی کے الزام میں ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ فوڈ اینڈ ڈرگز کے وزیر سنجے راٹھوڑ نے آشیش شیلار اور دیگر کے ’توجہ دلاؤ نوٹس‘ کا جواب دیتے ہوئے یہ جانکاری دی۔

Published: undefined

سنجے راٹھوڑ نے اسمبلی میں بتایا کہ مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں کف سیپر کے 108 مینوفیکچررس میں سے 84 کے خلاف جانچ شروع کی ہے۔ ان میں سے 4 کو مینوفیکچرنگ بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ 6 کمپنیوں کے لائسنس کو رد کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنجے راٹھوڑ کا کہنا ہے کہ اصولوں کی خلاف ورزی کے لیے 17 فرموں کو ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ جاری کیا گیا ہے۔ جب شیلار نے گامبیا میں 66 بچوں کی موت کا تذکرہ کیا، تو اس معاملے میں ریاستی وزیر نے کہا کہ اس کیس میں جو کمپنی اصولوں کی خلاف ورزی کے الزام کا سامنا کر رہی تھی، وہ ہریانہ میں واقع تھی اور مہاراشٹر میں اس کی ایک بھی مینوفیکچرنگ یونٹ نہیں تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined