مہاراشٹر میں قانون ساز کونسل کی 11 سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ ہوئی جس کے نتائج دیر شام جاری کر دیے گئے۔ اس انتخاب میں مہایوتی اور مہا وکاس اگھاڑی کے درمیان مقابلہ تھا جس کے نتائج اب سامنے آ گئے ہیں۔ مہایوتی کو جہاں 9 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے، وہیں مہاوکاس اگھاڑی کے 2 امیدوار فتحیاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی 11 سیٹوں کے لیے آج صبح 9 بجے ووٹنگ شروع ہوئی تھی جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔ ووٹوں کی گنتی شام 5 بجے شروع ہوئی تھی۔ 11 سیٹوں کے لیے 12 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا تھا اس لیے مقابلہ کافی دلچسپ ہو گیا تھا۔ مہایوتی میں شامل بی جے پی نے 5 امیدوار پنکجا منڈے، یوگیش تلکر، پرینے پھوکے، امت گورکھے اور سدابھاؤ کو ٹکٹ دیا تھا، سبھی کامیاب ہوئے۔ شندے گروپ کی شیوسینا نے 2 امیدواروں کرپال تمانے و بھاؤنا گولی کو ٹکٹ دیا تھا، اور اجیت پوار کی این سی پی نے بھی 2 امیدواروں شیواجی راؤ گرجے و راجیش وتیکر کو میدان میں اتارا تھا۔ ان سبھی کو کامیابی ملی ہے۔
Published: undefined
مہاوکاس اگھاڑی کے کامیاب امیدواروں کی بات کریں تو کانگریس نے ایک امیدوار پرگیا ساتو اور شیوسینا یو بی ٹی نے ایک امیدوار ملند نارویکر کو میدان میں اتارا تھا، ان دونوں کو ہی کامیابی ملی۔ شیتکار کامگار پارٹی کے جینت پاٹل انتخاب ہار گئے جنھیں این سی پی نے حمایت دی تھی۔ پرگیا ساتو کو 25، ملند نارویکر کو 22 اور جینت پاٹل کو 12 ووٹ ملے۔ قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی میں مجموعی ووٹوں کی تعداد 288 ہے۔ ریاست میں فی الحال 274 اراکین اسمبلی ہیں، ایسے میں ایک قانون ساز کونسل کے انتخاب کے لیے کم از کم 23 ووٹ کی ضرورت تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز