ممبئی: مہاراشٹر میں انفلوئنزا ایچ3این2 کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے صحت کے حکام کے ساتھ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر صحت تانا جی ساونت بھی موجود رہیں گے۔ خیال رہے کہ دہلی، گجرات، مہاراشٹر سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ایچ3این2 وائرس کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ اس وائرس سے ملک میں اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور وائرس کا سب سے زیادہ اثر مہاراشٹر میں ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر ریاست میں اب تک ایچ3این1 وائرس کے 352 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بی ایم سی کے مطابق ممبئی میں 32 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 4 ایچ3این2 اور 28 ایچ1این1 میں مبتلا ہیں۔ ان تمام مریضوں کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر میں اس وائرس سے اب تک مبینہ طور پر دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ان میں احمد نگر میں میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنے والا ایک نوجوان گزشتہ ہفتے اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے علی باغ گیا تھا۔ وہاں سے واپس آنے کے بعد اس کی طبیعت خراب ہونے لگی تھی۔
Published: undefined
ریاستی وزیر صحت تانا جی ساونت نے کہا کہ ایچ تھری این ٹووائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور اسپتالوں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وائرس مہلک نہیں ہے اور اسے علاج کے ذریعے ٹھیک کیا جا سکتا ہے، اس لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز