قومی خبریں

مہاراشٹر: این سی پی میں اہم تبدیلی، سپریہ سولے اور پرفل پٹیل کارگزار صدر منتخب، شرد پوار کا اعلان

شرد پوار کی جانب سے پرفل پٹیل اور سپریہ سولے پارٹی کے کارگزار صدور مقرر کیے گئے ہیں۔ سپریہ سولے کو مہاراشٹر، ہریانہ، پنجاب اور پرفل پٹیل کو مدھیہ پردیش، راجستھان اور گوا کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) میں تنظیم کے اندر بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ سپریہ سولے اور پرفل پٹیل این سی پی کے کارگزار صدر مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کا اعلان خود شرد پوار نے کیا ہے۔ خیال رہے کہ 2 مئی کو شرد پوار نے این سی پی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن کارکنوں کے اصرار کے بعد انہوں نے استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔

Published: undefined

کارگزار صدور کے علاوہ سپریہ سولے کو مہاراشٹر، ہریانہ، پنجاب، خواتین، یوتھ اور لوک سبھا کے تال میل کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ جبکہ پرفل پٹیل کو کارگزار صدر کے ساتھ مدھیہ پردیش، راجستھان اور گوا کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ سنیل تاٹکرے کو قومی جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ انہیں اوڈیشہ، مغربی بنگال، کسانوں اور اقلیتی شعبہ میں پارٹی کے کام کو دیکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

Published: undefined

اس اعلان کے بعد سپریہ سولے نے کہا کہ وہ پارٹی کی بہت شکر گزار ہیں اور وہ اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا اور لکھا- این سی پی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد پروگرام میں مجھے اور پرفل بھائی پٹیل کو ورکنگ صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے لیے میں پارٹی تنظیم کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ میں پارٹی کی طرف سے مجھ پر کیے گئے اعتماد کو درست ثابت کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ این سی پی کے لیڈروں، عہدیداروں، کارکنوں اور خیر خواہوں کا ماضی میں بھی اچھا تعاون ملا ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ اس ذمہ داری کے لیے ایک بار پھر پوار صاحب، عہدیداروں، سینئر لیڈروں اور کارکنوں کا شکریہ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined