قومی خبریں

’مہاراشٹر میں تختہ پلٹ ناکام ہوتا تو خود کو گولی مار لیتے شندے‘، ریاستی وزیر دیپک کیسرکر کا سنسنی خیز دعویٰ

اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ شندے کے بہت قریب تھے اور وہ مستقل طور سے نوٹوں کی لین دین کرتے تھے، اس لیے انھیں اس کی جانکاری ہے۔

ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے
ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے تصویر آئی اے این ایس

مہاراشٹر حکومت میں وزیر اور شندے کے قریبی دیپک کیسرکر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر جون 2022 میں 40 اراکین اسمبلی اور دیگر آزاد اراکین اسمبلی کے ذریعہ سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی سابقہ حکومت کو گرانے کی کوشش ناکام ہو جاتی تو باغیوں کے لیڈر (موجودہ وزیر اعلیٰ) ایکناتھ شندے خود کشی کر لیتے۔ اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک وی. کیسرکر نے یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ شندے کے بہت قریبی تھے اور وہ مستقل طور سے نوٹوں کی لین دین کرتے تھے اس لیے انھیں اس کی جانکاری ہے۔

Published: undefined

کیسرکر نے کہا کہ شندے نے ہمارے ساتھ ’بغاوت‘ کا قدم اٹھایا تھا۔ حالانکہ وہ بہت واضح تھے اور کہا کہ اگر یہ ناکام ہوا تو وہ ہم سبھی کو (پارٹی) میں واپس بھیج دیں گے، ٹھاکرے کو فون کریں گے اور ’سوری‘ کہیں گے، ہمیں (40 اراکین اسمبلی کو) پوری طرح قصور سے پاک کر دیں گے اور اس کی پوری ذمہ داری لیں گے، اور اس کے بعد اپنے سر میں گولی مار لیں گے۔

Published: undefined

شندے نے مبینہ طور پر کیسرکر سے یہ بھی کہا کہ وہ یہ یقینی کریں گے کہ کسی بھی باغی رکن اسمبلی کے سیاسی امکانات ختم نہ ہوں، جبکہ وہ اس پورے ڈرامہ میں اپنی جان گنوانے پر بھی پروا نہیں کریں گے۔ بعد میں شندے کے وزیر اعلیٰ بننے کے ساتھ بغاوت کامیاب ثابت ہوئی۔ وہ 30 جون کو اراکین اسمبلی کی بغاوت میں ایک سال کی مدت کار بھی پورا کریں گے۔ ریاستی وزیر نے منگل کو اراکین اسمبلی کی بغاوت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر میڈیا کو یہ جانکاری دی۔ ایم وی اے میں شامل این سی پی-شیوسینا (ادھو گروپ) نے اس دن کو ’یومِ غدار‘ کی شکل میں منائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined