کیا ای وی ایم کے ساتھ بیلٹ پیپر کے ذریعہ چناؤ کرائے جا سکتے ہیں؟ مہاراشٹر کا حکمراں اتحاد اس بات پر غور کر رہا ہے اور اس سے متعلق بل ریاستی اسمبلی میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ نیوز 18 کے مطابق مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر نانا پٹولے نے انہیں بتایا کہ انہوں نے ادھو ٹھاکرے حکومت کو ای وی ایم کے ساتھ بیلٹ پیپر کے ذریعہ انتخابات کرانے کے لئے ایک ڈرافٹ تیار کرنے کے لئے کہا ہے۔ پٹولے نے مزید کہا کہ اگر ڈرافٹ تیار ہے تو بل بجٹ اجلاس میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے جو بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اس کا تعلق صرف ریاستی اسمبلی اور مقامی اکائیوں کے انتخابات سے ہی ہوگا۔ اگر ادھو ٹھاکرے حکومت اس پر غور کرکے آگے برھتی ہے تو مہاراشٹر ریاست میں بیلٹ پیپر اور ای وی ایم پر ایک ساتھ انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔
Published: undefined
پٹولے نے بتایا کہ آئین کے سیکشن 328 میں ایسے قانون بنانے کی اجازت دی گئی ہے اور حکمراں اتحاد کی تینوں پارٹیاں اس پر متفق نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس تعلق سے انتخابی کمیشن کے افسران سمیت کئی دیگر لوگوں سے بات چیت ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور جو لوگ بیلٹ پیپر میں یقین رکھتے ہیں وہ اس پیش رفت سے خوش ہوں گے۔
Published: undefined
واضح رہے حزب اختلاف ای وی ایم سے ہونے والے انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں اور ماضی میں کئی پارٹیوں نے بیلٹ پیپر سے چناؤ کرانے پر زور دیا ہے۔ الیکشن کمیشن اس بات کو کئی مرتبہ کہہ چکا ہے کہ ای وی ایم سے ہونے والے انتخابات میں کوئی گڑبری نہیں ہو سکتی۔ مہاراشٹر اسمبلی اگر یہ بل منظور کر لیتی ہے تو پھر مہاراشٹر میں ای وی ایم اور بیلٹ پیپر دونوں سے ایک ساتھ انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز