قومی خبریں

رادھا کرشنن مہاراشٹر کے نئے گورنر، سنتوش گنگوار جھارکنڈ کے گورنر مقرر

راشٹرپتی بھون نے کہا کہ جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ رادھا کرشنن رمیش بیس کی جگہ لیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر ، سنتوش گنگوار، آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر ، سنتوش گنگوار، آئی اے این ایس

 

جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن مہاراشٹر کے نئے گورنر ہوں گے۔ راشٹرپتی بھون نے یہ جانکاری دی ہے۔ رادھا کرشنن رمیش بیس کی جگہ لیں گے، جو 18 فروری 2023 سے گورنر ہیں۔جھارکھنڈ میں بی جے پی کے سینئر رہنما  سنتوش کمار گنگوار کو سی پی رادھا کرشنن کی جگہ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون نے ہفتہ  کی رات کو  کئی ریاستوں کے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا۔

Published: undefined

سی پی رادھا کرشنن کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ریاست میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ رادھا کرشنن طویل عرصے تک بی جے پی کے رکن تھے۔ وہ تمل ناڈو کی کوئمبٹور لوک سبھا سیٹ سے دو بار ایم پی منتخب ہوئے۔ وہ تمل ناڈو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

رادھا کرشنن نے 1998 اور 1999 کے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی نے انہیں 2014 اور 2019 کے انتخابات میں بھی اپنا امیدوار بنایا، حالانکہ انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہ 18 فروری 2023 کو جھارکھنڈ کے گورنر بنے۔

Published: undefined

نئی تقرریوں کی فہرست اس طرح ہےسکم کے گورنر لکشمن پرساد اچاریہ کو آسام کا گورنر مقرر کیا گیا جبکہ لکشمن پرساد اچاریہ کو منی پور کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا۔ گلاب چند کٹاریہ کو پنجاب کا گورنر مقرر کیا گیا۔ کٹاریہ کو یونین ٹیریٹری چنڈی گڑھ کا ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کیا گیا ہے۔ہری بھاؤ کسن راؤ باگڈے کو راجستھان کا گورنر مقرر کیا گیا۔جشنو دیو ورما تلنگانہ کے گورنر ہوں گے۔اوم پرکاش ماتھر سکم کے نئے گورنر ہوں گے۔رامین ڈیکا کو چھتیس گڑھ کا گورنر مقرر کیا گیا۔ وجے شنکر کو میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا گیا۔کیلاش ناتھن کو پڈوچیری کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا۔راشٹرپتی بھون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام تقرریاں چارج سنبھالنے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined