ممبئی: مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ اسمبلی میں 164 ارکان نے ایکناتھ شندے کی حمایت کی۔ اسپیکر کا ووٹ شمار نہیں ہوا، ورنہ یہ تعداد 165 ہو جاتی۔ وہیں، تحریک اعتماد کے خلاف 99 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ تمام ایم وی اے (مہا وکاس اگھاڑی) کی حمایت میں گئے۔
Published: 04 Jul 2022, 12:41 PM IST
دریں اثنا، اسمبلی میں تحریک اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ کے دوران کانگریس کے رکن اسمبلی کیلاس گورنٹیال نے کہا ’سیاست میں پہلے سام، دام، دنڈ، بھید ضروری تھا لیکن اب ای ڈی، سی بی آئی اور گورنر ضروری ہے۔ اس پر شندے دھڑے نے اعتراض ظاہر کیا۔
دریں اثنا، ادھو دھڑے کے ارکن اسمبلی سنتوش بانگڑ نے بھی شندے حکومت کے حق میں ووٹ کیا۔ فلور ٹیسٹ سے عین قبل وہ شندے دھڑے میں شامل ہو گئے تھے۔
Published: 04 Jul 2022, 12:41 PM IST
اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران 8 ارکان اسمبلی غیر حاضر رہے۔ ان میں کانگریس کے پانچ، سماجوادی پارٹی کے 2 اور مجلس اتحاد المسلمین کا ایک رکن اسمبلی ہے۔ کانگریس کے پانچ غیر حاضر ارکان اسمبلی اشوک چوان، وجے وڈےٹیوار، پرنیتی شندے، ذیشان صدیقی اور دھیرج ولاس راؤ دیشمکھ ہیں۔
Published: 04 Jul 2022, 12:41 PM IST
مہاراشٹر اسمبلی میں ایکناتھ شندے کی جیت کے بعد نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا ’’جن ارکان نے تحریک کی حمایت کی میں ان کا مشکور ہوں۔ شندے صاحب نے 1980 میں فعال سیاست میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے ایک عام کارکن کے طور پر کئی ذمہ داریاں سنبھالی اور آج وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔‘‘
Published: 04 Jul 2022, 12:41 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Jul 2022, 12:41 PM IST
تصویر: پریس ریلیز