اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے جالنا اور اورنگ آباد اضلاع میں 24 گھنٹے میں مانسون سے قبل بارش کے دوران بجلی گرنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ جالنا ضلع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بارش کے دوران بجلی گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ مہلوکین کی شناخت 22 سالہ کسا انل شندے کے طور پر کی گئی ہے جو مانتا تعلقہ کے پیوا گاؤں کا رہنے والا ہے۔
Published: undefined
ایک اور واقعہ میں، مالکنی گاؤں کے رہنے والے وسنت جادھو (50) کی بجلی کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وسنت جادھو اپنے کھیت میں کام کر رہے تھے۔ اس دوران بجلی گری اور وہ اس کی زد میں آ گئے۔ ایک دیگر واقعہ میں بھوکردن تعلقہ کے کونڈا گاؤں کی رہنے والی گنگا بائی جادھو کی بھی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہو گئی۔
Published: undefined
اورنگ آباد ضلع میں، سلوڈ تعلقہ کے ساوکھیڑا گاؤں کے رہنے والے 45 سالہ کسان سنجے اُتڈے کی بجلی گرنے سے موت ہو گئی ہے۔ اسی طرح پیٹھان تعلقہ کے کیکت جلگاؤں کے باشندے گجانند داراڈے (27) کی بھی موت ہوگئی۔ واضح رہے کہ مراٹھواڑہ خطہ کے اورنگ آباد، جالنا اور ناندیڑ اضلاع میں تیز ہواؤں اور بجلی چمکنے کے ساتھ ہی مانسون سے قبل بارش ہوئی ہے، جس کی وجہ سے کل شام سے اس علاقے میں لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز