مہاراشٹر کے ناندیڑ میں پورنا-پرلی پیسنجر ٹرین میں آج صبح شدید آگ لگ گئی۔ اچھی بات یہ رہی کہ جس وقت ٹرین میں آگ لگی وہ رکھ رکھاؤ یارڈ میں کھڑی تھی اور کوچ خالی تھی۔ آگ لگنے کے بعد فوراً اس کی اطلاع فائر بریگیڈ محکمہ کو دی گئی جس کی وجہ سے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 30 منٹ کے اندر آگ کو بجھا دیا گیا جس سے یہ آگ ایک کوچ سے دوسرے کوچ تک نہیں پہنچ سکی۔ حالانکہ ایک کوچ جل کر پوری طرح خاک ہو گئی۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اس آتشزدگی واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کی وجہ سے ٹرین کی ایک کوچ پوری طرح جل گئی ہے۔ ڈی پی آر او جنوب وسط ریلوے نے جانکاری دی کہ یہ آگ ٹرین کے ایک کوچ تک ہی پھیل کر رک گئی۔ ٹرین میں آگ کیوں لگی، اس سلسلے میں اب تک کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
Published: undefined
کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ٹرین میں آگ صبح 9.30 بجے سے 9.40 بجے کے درمیان لگی۔ اس وقت ٹرین رکھ رکھاؤ یارڈ میں پلیٹ فارم نمبر 4 پر کھڑی تھی۔ اچانک ایک کوچ سے آگ کی لپٹیں اور دھواں دیکھ کر وہاں موجود لوگوں میں کھلبلی مچ گئی۔ فائر بریگیڈ محکمہ اور اسٹیشن پر موجود ریلوے اسٹاف نے آگ پر جلد ہی قابو پا لیا۔ اب اس واقعہ کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔ یہ پتہ لگانے کی کوشش ہو رہی ہے کہ آخر کھڑی ٹرین کے کوچ میں اچانک آگ کس طرح لگ گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز