ممبئی: بی جے پی کی کسان مخالف سوچ اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہ گئی ہے۔ اس کی تازہ مثال ریاست کی بی جے پی حکومت ہے جس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسان برباد ہو رہے ہیں۔ روئی، سویا بین کی قیمتیں نہیں مل رہی تھیں کہ اب پیاز کی قیمت بھی کم ہوگئی۔ صورت حال یہ ہے کہ کھیت سے پیاز نکالنے کی قیمت بھی اب کسانوں کو نہیں مل پا رہی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کسان پیاز اپنے کھیتوں میں ہی سڑانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ ایسی صورت میں کسانوں کو راحت ملنا نہایت ضروری ہے جس کے لیے حکومت کو پیاز کے اوپر سے عائد برآمد کی پابندی کو فوری طور پر ختم کرنا چاہئے۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کیا ہے۔
Published: undefined
اس ضمن میں بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں کسانوں کی حالت نہایت قابل رحم ہوچکی ہے۔ یہ بات اب صاف ہوچکی ہے کہ بی جے پی و مودی حکومت کسانوں کے لیے نہیں، بلکہ چند صنعتکاروں کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ حکومت صنتعکاروں کے کروڑوں روپئے کے قرض معاف کر رہی ہے لیکن کسانوں کے دینے کے لیے اس کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ فی الوقت بازار میں پیاز کی قیمت گرچکی ہے۔ بازاروں میں پیاز کی قیمت چار سے پانچ روپئے مل رہے ہیں۔ اتنے پیسوں میں پیاز پیدا کرنے کی قیمت بھی نہیں نکل پا رہی ہے۔ پیاز کی اتنی کم قیمت دیکھ کر کسان زبردست پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس سے اس حکومت کے تئیں کسانوں میں زبردست ناراضگی پیدا ہو رہی ہے۔
Published: undefined
پٹولے نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دوران، پیاز، سویا بین اور روئی کی قیمت نہیں ہے۔ وہ کسان جو پہلے ہی مالی بحران میں گرفتار ہیں اور اس میں مارکیٹ میں کم قیمتوں نے کسانوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شولا پور میں ایک کسان کی 500 کلو پیاز کی قیمت ایک روپئے کلو کے حساب سے ملے جبکہ پورا خرچ نکال کر صرف دو کلو روپئے کا چیک اس کے ہاتھ میں دیا گیا۔ یہ نہایت ظالمایہ لطیفہ ہے۔ پچھلے سال پونے ضلع کے جنر تعلقہ کے ایک نوجوان کسان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر ایک خط بھیج کر خودکشی کرلی تھی۔ ویدربھ میں کسانوں کی خودکشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کسان نہایت مشکل صورتحال دوچار ہیں، لیکن بی جے پی کے پاس کسانوں کے مسائل پر توجہ دینے کا وقت نہیں ہے۔ نانا پٹولے نے متنبہ کیا ہے کہ کسانوں کی پیداوار پیاز، روئی اور سویا بین وغیرہ کو مناسب قیمت ملنی ہی چاہئے وگرنہ بی جے پی حکومت کو کسانوں کی ناراضگی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز