مہاراشٹر واقع ایک فرٹیلائزر پلانٹ میں دھماکہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ واقعہ سانگلی ضلع کا ہے جہاں ایک فرٹیلائزر پلانٹ کے ریکٹر میں دھماکہ کے بعد گیس رساؤ ہو گیا۔ اس گیس رساؤ کی زد میں آنے سے 2 خواتین سمیت 3 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں دیگر 9 اشخاص زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
Published: undefined
یہ واقعہ جمعرات کی دیر شام کا بتایا جا رہا ہے جس کے بارے میں جمعہ کو پولیس کے ذریعہ جانکاری دی گئی ہے۔ ایک افسر نے آج بتایا کہ واقعہ جمعرات کی شام تقریباً 6.30 بجے کا ہے۔ کڈیگاؤں تحصیل کے شالگاؤں ایم آئی ڈی سی میں میانمار کیمیکل کمپنی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر پلانٹ میں کیمیکل دھواں چھوڑنے کے دوران دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد گیس کا رساؤ بھی شروع ہو گیا۔
Published: undefined
کڈیگاؤں پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر سنگرام شیوالے کا کہنا ہے کہ ’’گیس لیک کے سبب یونٹ کے تقریباً 12 افراد متاثر ہوئے۔ انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان میں سے 2 خواتین اور ایک سیکورٹی گارڈ کی موت ہو گئی۔ باقی 9 لوگوں کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔‘‘ سانگلی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ گھوگے نے اس معاملے مین بتایا کہ امونیا گیس کے رساؤ کا اندیشہ ہے۔ متاثرین میں سے 7 کا علاج کراڈ کے سہیادری اسپتال میں چل رہا ہے جہاں 5 متاثرین آئی سی یو میں ہیں۔ مہلوک خواتین کی شناخت سانگلی ضلع کے یتگاؤں کی سوچیتا اُتھلے اور ستارا ضلع واقع مسور کی نیلم ریتھکر کے طور پر کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز