قومی خبریں

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب: اجیت پوار نے نواب ملک کو دیا ٹکٹ تو ناراض ہوئی بی جے پی

انو شکتی نگر سے رکن اسمبلی نواب ملک سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کے خلاف مان خرد شیواجی نگر انتخابی حلقہ سے قسمت آزمائیں گے، منگل کو انھوں نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل بھی کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>نواب ملک، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/nawabmalikncp">@nawabmalikncp</a></p></div>

نواب ملک، تصویر @nawabmalikncp

 

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب سے عین قبل برسراقتدار مہایوتی میں اٹھا پٹخ شروع ہو گئی ہے۔ اجیت پوار کی این سی پی نے منگل کے روز بی جے پی کے اعتراض کو نظر انداز کرتے ہوئے سابق وزیر نواب ملک کو مان خرد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنا دیا۔ اس خبر ملتے ہی بی جے پی نے ناراضگی ظاہر کرتے عزم ظاہر کیا ہے کہ انڈر ورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کے ساتھ مبینہ روابط کے سبب وہ نواب ملک کے لیے انتخابی تشہیر نہیں کرے گی۔

Published: undefined

منگل کے روز مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی۔ انوشکتی نگر سے رکن اسمبلی نواب ملک سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کے خلاف مان خرد شیواجی نگر انتخابی حلقہ سے قسمت آزمائیں گے۔ ان کی بیٹی این سی پی امیدوار ثنا ملک بھی اس بار انتخابی میدان میں ہیں۔ انھوں نے انوشکتی نگر سے انتخاب لڑنے کے لیے پیر کے روز اپنا پرچہ داخل کیا تھا۔

Published: undefined

آج نواب ملک نے اپنی دو بیٹیوں ثنا ملک اور نیلوفر ملک کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس کے بعد انھوں نے کہا کہ ’’آج میں نے مان خرد شیواجی نگر حلقہ سے این سی پی امیدوار کے طور پر پرچہ داخل کیا۔ میں نے آزاد امیدوار کے طور پر بھی پرچہ داخل کیا تھا۔ لیکن پارٹی نے اے بی فارم بھیجا ہے، جسے جمع کیا گیا اور اب میں این سی پی کا آفیشیل امیدوار ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے پارٹی کا امیدوار بنانے کے لیے میں اجیت پوار، پرفل پٹیل اور سنیل تٹکرے کا شکرگزار ہوں۔ انھیں مجھ پر بھروسہ ہے۔ ووٹرس بھی پورے دل سے میری حمایت کریں گے۔ میں مان خرد شیواجی نگر انتخابی حلقہ سے کامیابی حاصل کروں گا۔‘‘

Published: undefined

این سی پی کے ذریعہ نواب ملک کو امیدوار بنایا جانا اس لیے حیرت انگیز ہے کیونکہ بی جے پی نے پہلے ہی اس پر اعتراض ظاہر کی اتھا۔ ممبئی یونٹ کے بی جے پی صدر آشیش شیلار نے ملک کی نامزدگی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ان کے لیے تشہیر نہیں کرے گی۔ شیلار کا کہنا ہے کہ ’’ہم انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے جڑے کسی شخص کو ٹکٹ دینا قبول نہیں کریں گے۔ ہم نواب ملک کی حمایت نہیں کریں گے اور ہمارا رخ الگ ہوگا۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ نواب ملک فی الحال منی لانڈرنگ معاملے میں میڈیکل بیل پر ہیں۔ نواب ملک ایم وی اے حکومت میں وزیر تھے اور انھیں 2022 میں این آئی اے کے ذریعہ گرفتار کیا گیا تھا۔ جون 2023 میں اجیت پوار کے اپنے چچا کی قیادت والی این سی پی سے باہر چلے جانے کے بعد نواب ملک شرد پوار گروپ چھوڑ کر اجیت پوار کے خیمہ میں شامل ہو گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined