قومی خبریں

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: ادھو ٹھاکرے کی ’شیو سینا یو بی ٹی‘ نے دوسری فہرست کی جاری، 15 امیدواروں کا اعلان

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے شیو سینا یو بی ٹی نے 15 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی میں تینوں جماعتوں کو 85-85 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں اور اہم مقامات پر نامزدگیاں ہو چکی ہیں

<div class="paragraphs"><p>ادھو ٹھاکرے / ویڈیو گریب</p></div>

ادھو ٹھاکرے / ویڈیو گریب

 

ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں شیو سینا یو بی ٹی نے اپنی دوسری فہرست جاری کرتے ہوئے 15 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ دھولے شہر سے انیل گوٹے، چوہاڑ سے راجو تڈوی، جلگاؤں سے جے شری سنیل مہاجن اور پرتور سے آسارام بوراڈے کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں بلڈھانہ سے جے شری شیولکے، ہنگولی سے روپالی پاٹل اور دیگروس سے پون جیسوال بھی شامل ہیں۔ اسی طرح، کَنکولی سے سندیش پارکر، بھائکھلا سے منوج جامسوتکر، اور شریگوندا سے انورادھا نگوڈے کو بھی ٹکٹ دی گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ شیو سینا یو بی ٹی نے اپنی پہلی فہرست میں 65 امیدواروں کے نام دیے تھے، جس کے بعد دوسری فہرست میں 15 مزید امیدوار شامل کر کے اب 80 نشستوں پر امیدوار نامزد کیے جا چکے ہیں۔ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) میں شامل جماعتوں (کانگریس، شیو سینا - یو بی ٹی اور این سی پی - ایس پی) کا سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ 85+85+85 طے پایا ہے۔ ادھو ٹھاکرے مزید 5 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں 288 اسمبلی نشستوں پر انتخابات کا انعقاد 20 نومبر کو ہوگا، جبکہ نتائج 23 نومبر کو سامنے آئیں گے۔ اس وقت ریاست میں مہایوتی اتحاد، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی، ایکناتھ شندے کی شیو سینا، اور اجیت پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شامل ہیں، برسرِ اقتدار ہے۔ جبکہ مہاوکاس اگھاڑی اتحاد (کانگریس، شیو سینا یو بی ٹی اور این سی پی شرد پوار) اس بار اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔

Published: undefined